• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • !بنگلورو :شوہر نے لگائی پھانسی ،تو بیوی نے 17ویں منزل سے چھلانگ لگا کر دے دی جان

!بنگلورو :شوہر نے لگائی پھانسی ،تو بیوی نے 17ویں منزل سے چھلانگ لگا کر دے دی جان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Mar 31, 2026 IST

!بنگلورو :شوہر نے لگائی پھانسی ،تو بیوی نے  17ویں منزل سے چھلانگ لگا کر دے دی جان
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سے  ایک دل دہلادینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ شہر کے کوٹھنور علاقے میں ایک جوڑے نے خودکشی کر لی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت بھانو چندر ریڈی اور ان کی بیوی شازیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے سافٹ ویئر انجینئر تھے اور ان کا تعلق تلنگانہ سے تھا۔  
 
بتا دیں کہ یہ واقعہ سوموار کی رات ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ریڈی نے گھر کے اندر پنکھے سے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی، جبکہ شازیہ نے اپارٹمنٹ کی 17ویں منزل سے چھلانگ لگا کر جان دے دی۔ پولیس نے دونوں کے لاشیں قبضے میں لے لی ہیں۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے رہائشی تھے ، سوموار کی رات  جب شازیہ ،ریڈی کے بند کمرے کا دروازہ کھٹکھٹا ئی ۔جب اندر سے دروازہ نہ کھلا ،تو انہوں نے اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی گارڈز اور پڑوسیوں کو بلایا۔ جب لوگوں نے مل کر دروازہ توڑا تو ریڈی  اندر پنکھے سےلٹکاہوا تھا۔اس منظر کو دیکھ کر شازیہ کے ہوش اڑ گئے اور کچھ دیر بعد وہ اپارٹمنٹ کی 17ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
 
پولیس کو ریڈی کے پاس سے خودکشی کا نوٹ ملا ، لیکن اس میں خودکشی کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں لکھا  تھا۔
 
یہ واضح نہیں ہے کہ  جوڑے نے یہ قدم کیوں اٹھایا،لیکن یہ  قیاس آرائیاں لگائی جا رہی ہے کہ جوڑے نے یہ قدم اپنی زندگی میں آپسی  اختلاف کی وجہ سے اٹھایا ہو گا۔ 
 
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ کچھ رپورٹس کے مطابق دونوں شادی شدہ تھے،وہیں متعدد میڈیا رپورٹس میں یہ  کہا جا رہا ہے کہ دونوں گزشتہ 9 سالوں سے  لِو-اِن ریلیشن شپ میں رہ رہے تھے۔اور ایک ہی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کررہے  تھے۔