بہار کی راجدھانی پٹنہ کے مسوڑھی تھانہ علاقے میں پولیس اور لارنس بشنوئی گینگ کے درمیان دیر رات مٹھ بھڑ ہوئی، جس میں گینگ کا بہار انچارج پرمانند یادو پولیس انکاؤنٹر میں زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں اس کے پاؤں میں گولی لگی ہے۔ زخمی حالت میں ملزم کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس انکاؤنٹر میں زخمی ہوا مجرم:
پولیس ذرائع کے مطابق، بین الاقوامی مجرمانہ گروہ لارنس بشنوئی گینگ کا فعال رکن پرمانند یادو بدھ کی دیر رات پٹنہ کے مسوڑھی علاقے میں کسی بڑی مجرمانہ واردات کو انجام دینے کی تیاری میں تھا۔ اسی دوران پولیس کو خفیہ اطلاع ملی، جس کی بنیاد پر مسوڑھی تھانہ پولیس نے علاقے میں گھیرا بندی شروع کی۔
بچاؤ کے لیے پولیس پر فائرنگ:
معلومات کے مطابق، این ایچ-22 پر لالا بیگھا گاؤں کے قریب پرمانند یادو پلسر بائیک پر اپنے ایک ساتھی سے ملنے جا رہا تھا۔ پولیس کو دیکھتے ہی اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور خود کو گھرا ہوا پا کر پولیس ٹیم پر گولی چلا دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس کی گولی اس کے پاؤں میں لگی، جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا۔
تفتیش میں مصروف پولیس:
انکاؤنٹر کے بعد موقع پر اضافی پولیس دستہ پہنچا اور پورے علاقے کی گھیرا بندی کر کے گہری تفتیش شروع کر دی گئی۔ زخمی مجرم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس اب اس سے پوچھ گچھ کی تیاری کر رہی ہے تاکہ گروہ کے نیٹ ورک اور ممکنہ وارداتوں کی معلومات حاصل کی جا سکیں۔
36 سے زائد مجرمانہ مقدمات درج:
پولیس کے مطابق، پرمانند یادو جھارکھنڈ کے لاتہار ضلع کے چندوا تھانہ علاقے کے چیٹر گاؤں کا رہائشی ہے۔ اس پر پٹنا سمیت بہار اور جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں تین درجن سے زائد سنگین مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ وہ طویل عرصے سے پولیس کی ریڈار پر تھا اور لارنس بشنوئی گینگ کے لیے بہار میں سرگرمیاں سنبھال رہا تھا۔
م