Wednesday, January 28, 2026 | 09, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • بہار: افسوسناک واقعہ، سسرال والوں نے حاملہ بہو کو زندہ جلا کرکیا قتل

بہار: افسوسناک واقعہ، سسرال والوں نے حاملہ بہو کو زندہ جلا کرکیا قتل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 27, 2026 IST

بہار: افسوسناک  واقعہ، سسرال والوں نے حاملہ بہو کو زندہ جلا کرکیا قتل
نالندہ: بہار کے نالندہ ضلع سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک حاملہ خاتون کو زندہ جلا کر قتل کر دیا گیا ہے۔ قتل کا الزام سسرال والوں پر ہے جو کہ فرار ہیں۔ ملنے والی معلومات کے مطابق، سسرال والے سونے کی چین نہ ملنے سے ناراض تھے، اسی لیے انہوں نے یہ واقعہ انجام دیا۔
 
کیا ہے پورا معاملہ؟
  
یہ افسوسناک واقعہ،نالندہ ضلع تھرتھری تھانہ علاقے کے مہترما گاؤں کا ہے۔   جہاں جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے سے ناراض سسرال کے لوگوں نے حاملہ بہو کو زندہ جلا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ 
 
مقتولہ کے مائیکے والوں کے خاندان کا الزام ہے کہ ستوتی کماری کی شادی 9 ماہ قبل مہترام گاؤں کے رہائشی چنٹو کمار عرف منی کانت سے ہوئی تھی۔ شادی کے وقت سونے کی چین دینے کی بات کہی گئی تھی۔ سونے کی چین نہ دینے پر شادی شدہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا۔  
 
کچھ دن قبل بھی سسرال والوں کی طرف سے حاملہ خاتون کے ساتھ مار پیٹ کی گئی تھی۔ شادی شدہ خاتون ستوتی کماری 2 ماہ سے حاملہ تھی، اس کے ساتھ پہلے مار پیٹ کی گئی، پھر اس پر تیل چھڑک کر جلا دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی لیکن سسرال کے تمام لوگ فرار ہو گئے۔  
 
پولیس نے حاملہ خاتون کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ماڈل ہسپتال بھیج دیا ہے اور معاملے کی تفتیش میں جٹ گئی ہے۔ اس معاملے میں ڈی ایس پی ہلسہ شیلجا کماری کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔  
 
ڈی ایس پی ہلسہ شیلجا کماری نے معاملہ کی جارکاری دیتے ہوئے کہا کہ،ستوتی کماری کو ان کے سسرال والوں نے جلا کر قتل کر دیا ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج  دیا گیا ہے۔ بچی کے والد کی شکایت پر قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔