Thursday, October 30, 2025 | 08, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہار الیکشن:وزیراعظم ووٹ کے لیے اسٹیج پر ڈانس بھی کر لگیں گے؛راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر سخت تنقید

بہار الیکشن:وزیراعظم ووٹ کے لیے اسٹیج پر ڈانس بھی کر لگیں گے؛راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر سخت تنقید

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 29, 2025 IST

بہار الیکشن:وزیراعظم ووٹ کے لیے اسٹیج پر ڈانس بھی کر لگیں گے؛راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر سخت تنقید
بہارانتخابات میں جیسے جیسے ووٹنگ کی تاریخ قریب آ رہی ہے، ویسے ویسے انتخابی مہم تیز ہوتی جا رہی ہے۔آج (29 اکتوبر) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مظفرپور کے سکرا میں تیجسوی یادو کے ساتھ ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار پر خوب نشانہ سادھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ووٹ کے لیے اسٹیج پر ڈانس بھی کر دیں گے۔ دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دربھنگہ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔
 
نتیش نے 20 سالوں میں کچھ نہیں کیا:راہل گاندھی:
 
راہل گاندھی نے کہا، میں ہندوستان کے جس بھی صوبے میں جاتا ہوں، وہاں مجھے بہار کے نوجوان ملتے ہیں۔ میں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔ آپ نے دہلی بنائی، بنگلورو کی سڑکیں بنائیں، گجرات میں کام کیا، خون پسینہ بہایا، دبئی آپ کی محنت سے بنا ہے۔ آپ مختلف صوبوں کی مدد کر سکتے ہو تو پھر بہار میں یہ کام کیوں نہیں کر پا رہے ہو۔ نتیش نے 20 سالوں میں کچھ نہیں کیا۔
 
ووٹ کے لیے وزیراعظم کچھ بھی کر سکتے ہیں:راہل گاندھی
 
راہل نے کہا، وزیراعظم مودی چھٹ پوجا کر سکیں، اس لیے دہلی میں صاف پانی کا تالاب بنایا گیا۔ مودی جی کو ناٹک کرنا تھا تو صاف پانی پائپ سے لایا گیا۔ ٹی وی پر وہ پائپ دکھ گیا، اس کے بعد مودی جی نہیں آئے۔ انہیں یمنا اور چھٹ پوجا سے کوئی لینا دینا نہیں، بس ووٹ چاہیے۔ ووٹ کے لیے ان سے کچھ بھی کروا لو۔ آپ کہو گے کہ ووٹ کے لیے اسٹیج پر ناچ لو تو وہ ناچ لیں گے۔
 
نتیش ریموٹ سے چل رہے ہیں:راہل 
 
راہل نے کہا کہ انتخابات میں نتیش جی کے چہرے کا استعمال ہو رہا ہے، جس کا ریموٹ کنٹرول بی جے پی کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہا، 3-4 لوگ اسے کنٹرول کرتے ہیں۔ بی جے پی اسے کنٹرول کرتی ہے۔ ریموٹ کنٹرول ان کے ہاتھ میں ہے اور انہیں سماجی انصاف سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میں نے لوک سبھا میں وزیراعظم کے سامنے کہا تھا کہ آپ ذات پات کی مردم شماری کروائیے۔ انہوں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ بی جے پی سماجی انصاف کے خلاف ہے۔ وہ اسے نہیں چاہتے۔
 
لالو بیٹے کو وزیراعلیٰ، سونیا وزیراعظم بنانا چاہتی ہیں:امت شاہ 
 
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دربھنگہ میں کہا، لالو پرساد اپنے بیٹے تیجسوی یادو کو بہار کا وزیراعلیٰ اور سونیا گاندھی اپنے بیٹے راہل گاندھی کو وزیراعظم بنانا چاہتی ہیں، لیکن یہ دونوں عہدے خالی نہیں ہیں۔ انہوں نے آگے کہا، ایک وقت تھا جب دہشت گرد بھارت کی سرزمین پر خون بہا کر جاتے تھے، لیکن پھر سرجیکل اسٹرائیک کی گئی، ایئر اسٹرائیک کی گئی اور تیسری بار 'آپریشن سندور' چلایا گیا، جس میں پاکستان کا صفایا کر دیا گیا۔
 
مزید امت شاہ نے سمستی پور میں کہا، 14 تاریخ کو کیا انتخابی نتائج آئیں گے، یہ آپ کو جاننا ہے؟ 14 کو صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی، 9 بجے بیلٹ باکس کھلیں گے اور 1 بجتے بجتے لالو-راہل کا سوپڑا صاف ہو جائے گا۔ ایک بار پھر یہاں این ڈی اے کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ لالو یادو جی آپ جان لیجیے، این ڈی اے کی سب سے بڑی جیت اس 2025 کے انتخابات میں ہونے والی ہے۔ سمستی پور کی 10 کی 10 سیٹیں این ڈی اے کی جھولی میں ڈالنی ہیں۔