کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بدھ کے روز اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے دوسرے مرحلے کو لے کر الیکشن کمیشن پر حملہ بولا۔ الیکشن کمیشن 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (UTs) میں ایس آئی آر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ملاپورم میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے کہا: "ہم اس کے سخت مخالف ہیں، یہ انتخابات میں دھوکہ دہی کا صرف ایک طریقہ ہے۔"
جمہوریت کی توہین
بہار اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل منعقد ہونے والے ایس آئی آر کا حوالہ دیتے ہوئے، پرینکا گاندھی نے کہا: "ہم نے دیکھا ہے کہ اْنھوں نے بہار میں کیا کیا ہے اور انہوں نے وہاں SIR کو کس طرح نافذ کیا ہے، اور اگر وہ ہر ریاست میں ایسا کرنے جا رہے ہیں، تو یہ جمہوریت کی توہین ہے اور ہمیں اس سے لڑنا ہوگا۔"
وائناڈ دورے پر، پرینکا گاندھی
کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ وائناڈ، اپنے حلقہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ انھوں نے اپنے دورے کے دوران اپنے حلقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی۔وہ صبح کری پور ہوائی اڈے پر پہنچی اور وہاں سے ویاناڈ کا سفر کیا۔اس سے پہلے دن میں، انہوں نے ملاپورم ضلع کے ایرناڈ میں راجیو گاندھی میموریل گورنمنٹ آیوروید ڈسپنسری کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا، جو ان کے حلقہ انتخاب کے تحت آتا ہے۔
51 کروڑ ووٹروں کا احاطہ
واضح رہےکہ 27 اکتوبر کو، ECI نے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (UTs) میں انتخابی فہرستوں کے خصوصی نظر ثانی (SIR) کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا۔ان میں مغربی بنگال، تمل ناڈو اور کیرالہ کی پولنگ والی ریاستیں ہیں۔چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ 12 ریاستوں میں ایس آئی آر 51 کروڑ ووٹروں کا احاطہ کرے گا، اور گنتی کا عمل 4 نومبر سے شروع ہوگا۔
ایس آئی آر پر ووٹروں کا جوش
چیف الیکشن کمشنر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ریاست میں ایس آئی آر کی کامیاب تکمیل پر بہار کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، "بہار میں ووٹروں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس کے نتیجے میں، ایک بھی اپیل دائر نہیں کی گئی۔"آخری SIR 21 سال سے زیادہ پہلے 2002-2004 میں کیا گیا تھا۔ سی ای سی نے اپنے ریمارکس میں نوٹ کیا کہ یہ 1951 سے 2004 کے درمیان آٹھ بار ہو چکا ہے۔