Thursday, November 06, 2025 | 15, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہاراسمبلی انتخابات پرامن جاری، کتنے فیصد ریکارڈ کی گئی پولنگ

بہاراسمبلی انتخابات پرامن جاری، کتنے فیصد ریکارڈ کی گئی پولنگ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 06, 2025 IST

بہاراسمبلی انتخابات پرامن جاری، کتنے فیصد ریکارڈ کی گئی پولنگ
 بہاراسمبلی انتخابات میں پولنگ پرامن  جاری ہے۔ عوام  میں خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں میں جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن  کے مطابق بہار کی دارلحکومت  پٹنہ میں ووٹ فیصد کم ریکارڈ کیا گیا  ہے۔ صبح 7 بجے سے 11 بجے تک، بہار میں پولنگ کے پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 27.65 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اضلاع میں، بیگوسرائے میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 30.37 فیصد اور ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں سب سے کم 23.71 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔بہار کی 121 سیٹوں پر جہاں انتخابات ہو رہے ہیں، مجموعی طورپر  صبح 11 بجے تک 27.65 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

 سب سے کم اور سب سے زیا دہ ووٹنگ کہاں ہو رہی ہے

بیگوسرائے ضلع میں سب سے زیادہ 30.37 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ریاست کی راجدھانی پٹنہ میں صبح 11 بجے تک 23.71 فیصد ٹرن آؤٹ سست رہا۔لکھیسرائے، جس میں پہلے صبح 9 بجے تک ٹرن آؤٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، اب صبح 11:00 بجے تک 30.32 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 دیگر اضلاع میں پولنگ فیصد 

گوپال گنج ضلع میں 30.04% ووٹر ٹرن آؤٹ درج کیا گیا ہے، اس کے بعد بکسر میں 28.02%، بھوجپور میں 26.76%، دربھنگہ میں 26.07%، کھگڑیا میں 28.96%، مدھے پورہ میں 28.46%، منگیر میں 29.66%، مظفر پور میں 26.62% ووٹ ڈالے گئے۔ نالندہ میں 26.86%، سہرسہ میں 29.68%، سمستی پور میں 27.92%، سارن میں 28.52%، شیخ پورہ میں 26.04%، سیوان میں 27.09% اور ویشالی میں 28.67% -  ووٹ فیصد ریکارڈ کئے  گئے۔

 خصوصی کنٹرول روم 

 ووٹنگ صبح 7 بجے سے جاری  ہے اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی، حالانکہ منتخب حساس علاقوں جیسے سمری بختیار پور، مہیشی، تارا پور، مونگیر، جمال پور، اور سوریہ گڑھا کے کچھ حصوں میں، پولنگ شام 5 بجے تک سیکورٹی کے پیش نظر ختم ہوگی۔الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے 121 جنرل مبصر، 18 پولیس مبصر، اور 33 اخراجاتی مبصر تعینات کیے ہیں۔ پٹنہ میں چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر میں ایک خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں ووٹر ہیلپ لائن اور ای میل کے ذریعے شکایات درج کر سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ان اضلاع میں 320 ماڈل اسٹیشن، 926 خواتین کے زیر انتظام اور 107 پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام قرار دیا ہے۔ ویب کاسٹنگ تمام 45341 پولنگ اسٹیشنوں پر دستیاب ہوگی۔

 مہا گٹھ بندھن اور این ڈی اے

 بہارانتخاب  کےپہلے مرحلہ میں، جے ڈی یو این ڈی اے اتحاد سے 57، بی جے پی 48، ایل جے پی 14، اور آر ایل ایم دو سیٹوں پرمقابلہ کر رہی ہے۔ مہاگٹھ بندھن سے آر جے ڈی 73، کانگریس 24 اور سی پی آئی-ایم ایل 14 سیٹوں پر مقابلہ کر رہی ہے۔ نئی تشکیل شدہ انڈین انکلوسیو پارٹی (آئی آئی پی) 3 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہےپرشانت کشور کی قیادت میں جن سوراج پارٹی کے امیدوار 119 سیٹوں پر میدان میں ہیں۔ پہلے مرحلے میں تیجسوی یادو کے ساتھ بی جے پی لیڈر سمرت چودھری، دو نائب وزیر اعلیٰ اور 14سمیت سولہ وزرائےبھی میدان میں ہیں۔ مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی یادو تیسری بار راگھوپور حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

سیکوریٹی کے سخت انتظاما ت

ریاستی پولیس اور سینٹرل آرمڈ نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے ساتھ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ریاست بھر میں فورسز کی 15 سے زائد بٹالین کو تعینات کیا گیا ہے۔ شمولیت کو فروغ دینے کے لیے 926 تمام خواتین کے زیر انتظام بوتھ اور 107 دیویانگ (مختلف طور پر معذور) کے زیر انتظام بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ووٹرز کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 320 ماڈل بوتھ بنائے گئے ہیں۔ڈپٹی چیف منسٹرس سمرت چودھری اور وجے کمار سنہا سمیت کئی سرکردہ لیڈروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ اس مرحلے میں کیا جائے گا۔