بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دوپہر ایک بجے تک 42.31 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔18 اضلاع میں سے، گوپال گنج میں سب سے زیادہ 46.73% ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد لکھی سرائے میں 46.37فیصد اور بیگوسرائے میں 46.02فیصد کے ساتھ، دوپہر 1:00 بجے تک۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں 37.72 فیصد ٹرن آؤٹ کے ساتھ تمام اضلاع میں ووٹر ٹرن آؤٹ کو ریکارڈ کرنا جاری ہے۔
11 بجے تک کی پولنگ کا فیصد
بہار اسمبلی انتخابات میں پولنگ پرامن جاری ہے۔ عوام میں خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں میں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بہار کی دارلحکومت پٹنہ میں ووٹ فیصد کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صبح 7 بجے سے 11 بجے تک، بہار میں پولنگ کے پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 27.65 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اضلاع میں، بیگوسرائے میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 30.37 فیصد اور ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں سب سے کم 23.71 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔بہار کی 121 سیٹوں پر جہاں انتخابات ہو رہے ہیں، مجموعی طورپر صبح 11 بجے تک 27.65 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
سب سے کم اور سب سے زیا دہ ووٹنگ
بیگوسرائے ضلع میں سب سے زیادہ 30.37 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ریاست کی راجدھانی پٹنہ میں صبح 11 بجے تک 23.71 فیصد ٹرن آؤٹ سست رہا۔لکھیسرائے، جس میں پہلے صبح 9 بجے تک ٹرن آؤٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، اب صبح 11:00 بجے تک 30.32 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گوپال گنج ضلع میں 30.04فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ درج کیا گیا ہے، اس کے بعد بکسر میں 28.02فیصد، بھوجپور میں 26.76فیصد، دربھنگہ میں 26.07فیصد، کھگڑیا میں 28.96فیصد، مدھے پورہ میں 28.46فیصد، منگیر میں 29.66فیصد، مظفر پور میں 26.62فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ نالندہ میں 26.86فیصد، سہرسہ میں 29.68فیصد، سمستی پور میں 27.92فیصد، سارن میں 28.52فیصد، شیخ پورہ میں 26.04فیصد، سیوان میں 27.09فیصداور ویشالی میں 28.67فیصد - ووٹ فیصد ریکارڈ کئے گئے۔
خیال رہے کہ بہار میں صبح سات بجے سےپولنگ جاری ہے۔1314 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ووٹرز جمہوریت کےجشن میں حصہ لے رہےہیں۔ بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں پر دو مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے تحت جمعرات 6 نومبر کو رائے دہی ہو رہی ہے۔ دوسرے مرحلے کےلئے 11 نومبر کو ڈالے جائیں گے ووٹ۔ا ور نتائج کا علان 14 نومبر کو ہوگا۔