Monday, November 17, 2025 | 26, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، گمبھیر نے کپتان گل کی چوٹ پر تشویش کا کیا اظہار

پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، گمبھیر نے کپتان گل کی چوٹ پر تشویش کا کیا اظہار

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Nov 17, 2025 IST

پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، گمبھیر نے کپتان گل کی چوٹ پر تشویش کا کیا اظہار
ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 30 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ اس شکست سے قبل ٹیم انڈیا کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب کپتان شبمن گل کو پہلی اننگز میں بلے بازی کے دوران گردن میں تکلیف کی وجہ سے ریٹائر ہرٹ لینا پڑا شبمن کی چوٹ کی شدت کو دیکھتے ہوئے ٹیم انڈیا کے ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا۔ شبمن گل اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔
 
ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے دیا اپ ڈیٹ
 
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد، ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ایک پریس کانفرنس میں شبمن گل کے بارے میں ایک اہم اپ ڈیٹ دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا  کہ وہ کب فٹ ہو سکتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ نے بتایا کہ شبمن گل تاحال طبی نگرانی میں ہیں اور اگلے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ فزیو کریں گے۔
 
شبمن گل پہلی اننگز میں صرف تین گیندیں کھیل سکے تھے
 
جنوبی افریقہ کے خلاف ایڈن گارڈنز ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صرف تین گیندیں کھیلنے کے بعد کپتان شبمن گل ریٹائر ہرٹ ہو گئے۔ اس دوران انہوں نے چوکا لگایا جس کے بعد انہیں اپنی گردن میں تکلیف محسوس ہوئی۔ اس سے شبمن کو پویلین لوٹنا پڑا۔ کافی دیر تک انتظار کرنے کے بعد بھی درد کم نہ ہوا تو شبمن کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ ک
 
بھارتی ٹیم 124 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی
 
جنوبی افریقہ نے ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن ہندوستانی ٹیم تیسرے دن چائے کے وقفے سے قبل 93 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کی اور پہلی اننگز میں صرف 159 رنز تک محدود رہی۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے پہلی اننگز میں 189 رنز بنا کر 30 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم، جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 153 رنز بنا کر مشکل پچ پر بھارتی ٹیم کے لیے ایک مشکل چیلنج کھڑا کر دیا، جس کے نتیجے میں  ٹیم انڈیا کو 30 رنز سے شکست ہوئی۔