بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اور ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کی ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ خبریں تھیں کہ ستمبر میں ان کی منگنی ہو گئی ہے۔ اب دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں ہما کو رچیت کے ساتھ گلوکار ہمیش ریشمیا کے کنسرٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ہما اور رچیت سنگھ کی ویڈیو وائرل
اس ویڈیو میں ہما اور رچیت قریب نظر آ رہے ہیں۔ رچیت کو ہما قریشی کے بلکل قریب دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم جیسے ہی رچیت نے کیمرہ دیکھا، اس نے ہما سے ہاتھ ہٹا کر کچھ فاصلہ برقرار رکھا۔ ہما نے کنسرٹ کی کچھ ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ ان میں وہ ہمیش کے گانوں پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں وہیں ان کے ساتھ منور فاروقی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کنسرٹ کے لیے، ہما نے نیلے رنگ کا ڈینم ٹاپ اور شارٹس پہنی تھیں۔ ہما قریشی اس دریس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔ دوسری جانب رچیت کو بلیک ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں دیکھا گیا۔
غور طلب ہے کہ ہما اور رچیت کے افیئر کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے حوالے سے کہا، ہما اور رچیت کافی عرصے سے ایک ساتھ ہیں، حال ہی میں، رچیت نے ہما کو پرپوز کیا، اور ہما نے ہاں کہا، یہ سب صرف قریبی دوست کے موجودگی میں ہوا ہے انہوں نے ابھی تک اسے آفیشل نہیں کیا ہے اور اب بھی منصوبہ بنا رہے ہیں کہ کب اور کیسے عوامی اعلان کرنا ہے۔
ہما اور رچیت کا ورک فرنٹ
رچیت کو عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، اور وکی کوشل جیسے اداکاروں کو تربیت دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کرما کالنگ میں اپنا آغاز کیا۔ وہ آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا منڈنا کی فلم تھاما میں بھی نظر آئے تھے۔ ہما کو دہلی کرائمز 3 میں دیکھا گیا تھا، جہاں سیزن میں ان کے کردار کی بہت تعریف کی گئی تھی۔