Thursday, December 25, 2025 | 05, 1447 رجب
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • مہاراشٹرمیں کارپل سے نیچے گرگئی۔ ایک خاندان کے4 خواتین کی موت 5دیگر افرادزخمی

مہاراشٹرمیں کارپل سے نیچے گرگئی۔ ایک خاندان کے4 خواتین کی موت 5دیگر افرادزخمی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Dec 25, 2025 IST

 مہاراشٹرمیں کارپل سے نیچے گرگئی۔ ایک خاندان کے4 خواتین کی موت 5دیگر افرادزخمی
مہاراشڑ کے ضلع چندر پور میں ماروتی سوزوکی ارٹیگا کار، پل سے نیچے گر گئی، اس حادثہ میں چار خواتین کی موت ہوگئی۔ اور دیگر پانچ  افراد  شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ راجورا تعلقہ کےسونڈو گاؤں کے قریب صبح تقریباً1.30 بجے اس وقت پیش آیا جب کار مہاراشٹر کے ناگپور سے تلنگانہ کے کاغذ نگر جا رہی تھی۔ روپرٹس کےمطابق ، ڈرائیور پل کےقریب ایک موڑ کا اندازہ لگانے میں ناکام ہونے کےبعد کنٹرول کھوبیٹھا۔ اس کےبعد گاڑی پل سے نیچے گر گرگئی۔
 
 گاڑی حادثہ میں مکمل تباہ ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت سلمہ بیگم، اقصی، افضل اور ساحرہ بیگم  کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ زخمیوں کی شناخت 28 سالہ ڈرائیورعبد الرحمان نصرت بیگم نزیت بیگم، ساحل نیشا اورعبد الارحان کے طور پر ہوئی ہے۔ پانچوں کوچندر پور ضلع جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ارحمیوں میں سے دو کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ باقی رحمیوں کی حالت مستحکم بنائی گئی۔
 
 اس حادثے میں تلنگانہ کےضلع  کمرم بھیم آصف آباد کی چار خواتین کی موت ہو گئی۔ مقامی لوگوں اور اہل خانہ کے مطابق، کاغذ نگر قصبہ کے نظام الدین کالونی سے تعلق رکھنے والے ذاکر کے اہل خانہ علاج کے لیے ایک کار میں ناگپور کے اسپتال گئے تھے۔ گاڑی میں نظام الدین کے اہل خانہ کے ساتھ رشتہ دار بھی تھے۔ ہسپتال میں اپنا کام مکمل کرنے کے بعد وہ گھر واپس آ رہے تھے۔
 
بدھ کی آدھی رات کے بعد جس کار پر وہ سفر کر رہے تھے اس کا کنٹرول ختم ہو گیا اور ایک پل سے گر گئی۔ ذاکر کی اہلیہ سلمیٰ بیگم، بیٹی صابریم اور رشتہ دار افزہ بیگم اور ساحرہ ان کے ساتھ ہی دم توڑ گئیں۔ دو دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کا چندر پور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
 
 ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہےکہ ناگپور سے واپسی کےدوران ڈرائیور  پر نیند کا غلبہ  چھاگیا۔ اور حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے ڈرئیور کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 281،225بی،اور1)(106 اور موٹر وہیل ایکٹ کی دفعہ 184 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ انسپکٹر سمیت پارتیکی  مزید جانچ کر رہے ہیں۔