Wednesday, October 29, 2025 | 07, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • چندرابابو نائیڈو کا تین روزہ یو اے ای دورہ اختتام پذیر ،ریاست میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کی توقع

چندرابابو نائیڈو کا تین روزہ یو اے ای دورہ اختتام پذیر ،ریاست میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کی توقع

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 25, 2025 IST

چندرابابو نائیڈو  کا تین روزہ یو اے ای  دورہ اختتام پذیر ،ریاست میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کی توقع
آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو یو اے ای کے تین روزہ کامیاب دورہ کے بعد آج حیدرآباد پہنچ گئے۔ چندرابابو نائیڈو کے دورہ کا مقصد آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا تھا۔شمش آباد ایرپورٹ پر پارٹی قائدین اور شائقین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس دورے کے ایک حصے کے طور پر چندرا بابو نے متحدہ عرب امارات کے وزراء اور ممتاز تاجروں کے ساتھ کل 25 اہم میٹنگوں میں حصہ لیا۔چندرابابو نائیڈو نے انہیں آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع، دستیاب وسائل اور نئی حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا۔ 
 
انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ریاست کی ترقی میں تعاون کریں اور سرمایہ کاری کے ساتھ آگے آئیں۔ اسی سلسلے میں چیف منسٹر نے صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو 14 اور 15 نومبر  کو وشاکھاپٹنم میں ہونے والی سرمایہ کاروں کی میٹنگ  میں شرکت کی دعوت دی۔ اپنے دورے کے ایک حصے کے طور چیف منسٹر آندھراپردیش نے دبئی میں خلیجی ممالک کے تارکین وطن کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ میں شرکت کی۔ اس تقریب میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، عمان، بحرین اور قطر سے تلگو لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نے کہا کہ میں 30 سال سے دبئی آ رہا ہوں لیکن میں نے اس بار تلگو لوگوں میں جو جوش و خروش دیکھا ہے وہ کبھی نہیں دیکھا۔ 
 
ادھر دوسری جانب آندھراپردیش کے وزیر تعلیم و ٹکنالوجی نارا لوکیش کا دورہ آسٹریلیا بھی اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر نارا لوکیش نے کاکہ آسٹریلیا کا 7 روزہ دورہ اختتام کو پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیوں اور سرکردہ صنعت کاروں سے لیکر سمندری غذا کے تجارتی اداروں اور کھیلوں کے کامپلکس تک یہ ایک بصیرت انگیز سفررہا۔ لوکیس نے مزید کہاکہ جیساکہ ہم 2.4 ٹریلین کی معیشت کی طرف گامزن ہیں اپنی افرادی قوت کو مضبوط کرنا اور ہنرمند ٹیلنٹ کو فروغ دینا کلیدی حیثیت رکھتاہے۔ ریاستی وزیر نے مزید کہاکہ میں کھیلوں کو معاشی سرگرمیوں کے ایک طاقتور مقام کے طور پر پیش کرنے میں بھی بے پناہ صلاحیت دیکھتا ہوں۔ میں سیکھنے سے مالا مال ہو کر واپس آیا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ان میں سے بہت سی بات چیت جلد ہی آندھرا پردیش کیلئے بامعنی شراکت داری میں بدل جائے گی۔