شمالی بھارت میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج یعنی بدھ کو اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، بہار اور اتر پردیش میں کڑاکے کی ٹھنڈ رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی، مدھیہ پردیش، راجستھان، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، اوڑیشہ اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ان ریاستوں میں اگلے 24 گھنٹوں تک کولڈ ڈے کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش کے بلند علاقوں میں برفباری کے ساتھ کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔
ان ریاستوں میں گھنے کوہرے کی وارننگ :
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور اوڑیشہ میں صبح اور رات کو گھنا کوہرا پڑے گا۔ اس کے علاوہ راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور شمال مشرقی ریاستوں میں گھنا کوہرا دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
ملک کے ان حصوں میں پڑ رہی کڑاکے کی ٹھنڈ :
جموں و کشمیر-لداخ-گلگت-بلستان-مظفرآباد، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا گیا ہے۔ اتر پردیش، مدھیہ پردیش، پنجاب، وسطی مہاراشٹر میں کئی جگہوں پر کم سے کم درجہ حرارت 5-10°C کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، شمالی راجستھان، اوڑیشہ، آسام اور میگھالیہ، تامل ناڈو، پوڈوچیری، بہار، سب ہمالائی مغربی بنگال، سکم، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، شمالی اندرونی کرناٹک میں کئی جگہوں پر درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
یہاں گرے گا درجہ حرارت :
محکمہ موسمیات کے مطابق، ہماچل پردیش، راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش اور تامل ناڈو، پوڈوچیری میں کچھ جگہوں پر درجہ حرارت 1-2°C تک گر گیا ہے۔ بھارت کے میدانی علاقوں میں گرداسپور (پنجاب) میں سب سے کم کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اگلے 2 دنوں کے لیے شمال مغربی، مہاراشٹر اور وسطی بھارت میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سیلسیس کی آہستہ آہستہ کمی کا امکان ہے۔
دہلی-این سی آر میں آج موسم کیسا رہے گا :
دہلی-این سی آر میں بدھ کی صبح ہلکے سے درمیانے درجے کا کوہرا دیکھا گیا۔ صبح سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔ دن میں آسمان زیادہ تر صاف رہے گا۔ یعنی آج بھی دھوپ نکلے گی۔ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 سے 20°C اور کم سے کم درجہ حرارت 08 سے 10°C کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ دن میں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔