Wednesday, December 24, 2025 | 04, 1447 رجب
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • بھارتی شہری ہمانشی کھرانہ کا کینیڈا میں قتل، ملزم کی تلاش جاری

بھارتی شہری ہمانشی کھرانہ کا کینیڈا میں قتل، ملزم کی تلاش جاری

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Dec 24, 2025 IST

بھارتی شہری ہمانشی کھرانہ کا کینیڈا میں قتل، ملزم کی تلاش جاری
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک بھارتی خاتون کو قتل کر دیا گیا ہے۔ متوفی کی شناخت ہمانشی کھرانہ (30) کے طور پر کی گئی ہے جو ٹورنٹو میں رہنے والی ہندوستانی شہری ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں اس کے قریبی جاننے والے، اس کے مبینہ عاشق پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے ہمانشی کے مبینہ ساتھی عبدالغفوری کے لیے کینیڈا بھر میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق، تفتیش کاروں کو پاٹنر پر شبہ ہے، تاہم پولیس نے ابھی تک مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں، یہ کہتے ہوئے کہ تفتیش نامکمل ہے۔
 
ہندوستانی سفارت خانہ خاندان سے رابطے میں:
 
 ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا کہ ہمانشی کھرانہ کے قتل سے اسے گہرا صدمہ پہنچا ہے اور اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے ساتھ گہری تعزیت ہے۔
 
ہندوستانی قونصل خانے نے بیان میں کہا کہ وہ پچھلے کچھ دنوں سے معاملے کی کڑی نگرانی کر رہا ہے اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر متاثرہ کے خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک سفارت خانہ اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔
 
قتل کا کیس کیسے سامنے آیا؟
 
ٹورنٹو پولیس کے مطابق انہیں جمعہ کی رات تقریباً 10:41 بجے سٹریچن ایونیو اور ویلنگٹن اسٹریٹ ویسٹ کے علاقے سے ایک خاتون کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی۔ پولیس نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اگلی صبح، ہفتہ کو تقریباً 6:30 بجے، پولیس کو ایک گھر کے اندر سے خاتون کی لاش ملی۔ 
 
ملزم کی شناخت، ملک گیر تلاش:
 
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ اور ملزم ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ ٹورنٹو کے رہائشی 32 سالہ عبدالغفوری کو قتل کا مرکزی ملزم سمجھا جارہا ہے۔ اس کے خلاف فرسٹ ڈگری قتل کے لیے کینیڈا بھر میں وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ کینیڈین قانون کے تحت اگر قتل کا ارادہ اور منصوبہ عدالت میں ثابت ہو جائے تو ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔