Saturday, July 05, 2025 | 10, 1447 محرم
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • کانگریس ایم ایل سی وجے شانتی نے حیدرآباد میٹرو ریل کی توسیع کے دوسرے مرحلے کے تئیں مرکزی حکومت کے رویہ پر سخت نکتہ چینی کی

کانگریس ایم ایل سی وجے شانتی نے حیدرآباد میٹرو ریل کی توسیع کے دوسرے مرحلے کے تئیں مرکزی حکومت کے رویہ پر سخت نکتہ چینی کی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 03, 2025 IST     

image
کانگریس ایم ایل سی اور فلم اداکارہ وجے شانتی نے حیدرآباد میٹرو ریل کی توسیع کے دوسرے مرحلے کے تئیں مرکزی حکومت کے رویہ پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز جان بوجھ کر اس منصوبے کو سیاسی وجوہات کی بنا پر منظور نہ کر کے تاخیر کر رہا ہے تاکہ اس سے ریاست میں کانگریس حکومت کا نام خراب ہو۔ وجے شانتی نے یاد دلایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اس معاملے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر موقع پر جب وہ دہلی جاتے ہیں تو وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور متعلقہ مرکزی وزراء سے ملاقات کرتے ہیں اور میٹرو کی توسیع کے دوسرے مرحلے کی ضرورت کی وضاحت کرتے ہیں۔ 
 
وجئے شانتی نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ چاہے وہ کتنی ہی بار تجاویز پیش کریں مرکز کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیدرآباد کی ترقی میں بی جے پی کی جانب سے رکاوٹ ہے۔وجے شانتی نے گریٹر حیدرآباد میں بی جے پی قائدین کو اس معاملے میں اپنی ذمہ داری کو پہچاننے کا مشورہ دیا۔ وجئے شانتی نے بی جے پی جس کے پاس جی ایچ ایم سی میں دوسری سب سے بڑی پارٹی کے طور پر 42 کارپوریٹر ہیں، پر زور دیا کہ وہ میٹرو کی توسیع کیلئے مرکز سے منظوری حاصل کرنے پہل کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بی جے پی قائدین کو اس پروجیکٹ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہر کے لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جاسکے جنہوں نے ان پر بھروسہ کیا اور انہیں ووٹ دیا۔
 
یوم عاشورہ  کے موقع پر یوپی میں سخت انتظامات:
 
یوم عاشورہ اور کنوڑ یاترا کیلئے اترپردیش کے مختلف علاقوں میں سخت سیکوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون سے بھی حالات پر سخت نگرانی رکھی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں سٹی مرادآباد کے ایس پی کمار رنوجئے سنگھ نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہاکہ آنے والی کنوڑ یاترا اور محرم کو لیکر ہم نے تقریباً تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکوریٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہم نے پی ایس کی سطح پر پیس میٹنگیں بھی کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی ہم نے میٹنگ کرلی ہے۔ ایس پی نے مزید بتایاکہ ہم نے کنوڑ یاترا اور محروم جلوس کو پرامن بنانے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔