Wednesday, July 23, 2025 | 28, 1447 محرم
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • ہماری ریاست، ہمارا حق کے نعرے کے ساتھ کانگریس کا دہلی کے جنترمنتر پراحتجاج۔ جموں وکشمیرکے لئےمکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ

ہماری ریاست، ہمارا حق کے نعرے کے ساتھ کانگریس کا دہلی کے جنترمنتر پراحتجاج۔ جموں وکشمیرکے لئےمکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 22, 2025 IST     

image
 جموں کشمیرکو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ طول پکڑتا جارہا ہے۔ "ہماری ریاست، ہمارا حق" کے شاندار نعرے کے ساتھ کانگریس  کا  دہلی چلو مارچ منعقد  کیا۔یہ مارچ جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے کے لیے کانگریس پارٹی کی جاری مہم  کا اہم  حصہ  ہے۔ منگل کو جموں کشمیر کانگریس پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے دارالحکومت دہلی میں جم کر احتجاج کیا ۔

"ہماری ریاست، ہمارا حق" 

 اس دوران کانگریس پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ دینے کی مرکز سے مانگ کی ۔ احتجاجی کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے کہا کہ ریاست کا درجہ ان کا حق ہے اور اس کو وہ لے کر رہیں گے۔ کانگریس کے سینئر لیڈران اور پارٹی کے متعدد کارکنان جموں سے بسوں میں سوار ہوئے کر دہلی میں  احتجاج کیا اور قومی راجدھانی  میں  پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کر نے کوشش کی۔ انھون نے بتایا کہ اس احتجاج کا مقصد علاقے کے لوگوں کے جمہوری اور آئینی حقوق کا دوبارہ دعویٰ کرنا ہے۔   واضح رہے کہ پچھلے چند دنوں سے کانگریس پارٹی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کی مانگ کرتے ہوے احتجاج کررہی ہے ۔
 

 بی جے پی کی تنقید

نئی دہلی جنترمنتر پر جموں کشمیر کانگریس کے لیڈران نے احتجاج کیا ۔ یہ  احتجاج جموں کشمیر کے ریاستی درجہ بحال کرنے کے حوالے سے کیا گیا تھا ۔ کانگریس کے اس اقدام پر جموں کشمیر میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔ بی جے پی نے کانگریس کے اس احتجاج کو حریت کی چلو کال سے تعبیر کیا وہیں پی ڈی پی نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر این سی بھی اس طرح کوئی قدم اٹھاتی۔