Saturday, December 27, 2025 | 07, 1447 رجب
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • جنوری 5سے' منریگا بچاؤ' مہم شروع ہوگی: راہل گاندھی

جنوری 5سے' منریگا بچاؤ' مہم شروع ہوگی: راہل گاندھی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Dec 27, 2025 IST

  جنوری 5سے' منریگا بچاؤ' مہم شروع ہوگی: راہل گاندھی
 
کانگریس نے ہفتہ کے روز فیصلہ کیا ہے کہ وہ پانچ جنوری سے ’منریگا بچاؤ مہم‘ کا آغاز کرے گی اور ’وکست دیش—جے رام جی قانون‘ کی واپسی کے لیے جدوجہد کرے گی۔ یہ فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ میں لیا گیا۔میٹنگ کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں یہ عہد کیا گیا ہے کہ منریگا اسکیم کو مرکزی نکتہ بنا کر پورے ملک میں ایک بڑی تحریک چلائی جائے گی۔

 اسکیم کی منسوخی غریبوں پر حملہ 

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ روزگار کی ضمانت اسکیم کی منسوخی غریبوں پر حملہ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ روزگار گارنٹی اسکیم کی منسوخی کے خلاف 5 جنوری سے منریگا  بچاؤ مہم کے نام سے ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

  منریگا اسکیم نہیں بلکہ غریبوں کے کام کرنے کاحق 

دہلی میں کانگریس کی جانب سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کو منسوخ کرنے اور اس کی جگہ نیا قانون لانے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی ضمانت صرف ایک اسکیم نہیں ہے بلکہ غریبوں کا کام کرنے کا حق ہے۔ 

ملک میں گورننس ون مین شو بن کررہ گئی

 لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر، راہل  نےوزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ متعلقہ وزراء سے مشورہ کیے بغیر خود ہی یہ فیصلہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں گورننس ون مین شو بن کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نریندر مودی جو چاہتے ہیں، وہی ملک میں نافذ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈروں پر زور دیا کہ وہ مرکزی حکومت کے آمرانہ اقدامات کے خلاف لڑنے کے لیے آگے آئیں۔

عالمی شہرت یافتہ اسکیم کوکیسے منسوخ کیا جاسکتا ہے

  کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ روزگار گارنٹی اسکیم کو کیسے منسوخ کیا جائے گا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ ایک عالمی شہرت یافتہ اسکیم ہے۔ انہوں نے  بتایا کہ  نوجوانوں کو نوکریاں نہیں دی جارہی ہیں اور اب دیہی غریب بھی روزگار کے بغیر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غریبوں کو برسوں سے مالی تحفظ اور خوراک فراہم کرنے والی اس اسکیم کو اگر منسوخ کردیا گیا تو امن قائم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس مرکز کے یکطرفہ فیصلوں کے خلاف لڑتی رہے گی۔

سی ڈبلیوسی میٹنگ کے 5 نکات 

 آن کانگر کی فیصلہ ساز کمیٹی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ  ہوئی ۔  میٹنگ  میں  منریگا اسکیم کو کلیدی توجہ  دی گئی ۔ملک بھر میں ایک بڑی تحریک شروع کرنے کا عہد کیا۔ اس عہد میں پانچ نکات پر توجہ دی تھی۔
 سی ڈبلیو سی میں کیا گیا عہد 

5 جنوری سے منریگا بچاؤ مہم 

ہم عہد کرتے ہیں کہ انڈین نیشنل کانگریس پارٹی قیادت کرے گی اور 5 جنوری سے "منریگا بچاؤ مہم" کا آغاز کرے گی۔

منریگا کی حفاظت کرنا

ہم مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (MGNREGA) کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے۔

منریگا کام  کرنے کا حق 

منریگا کوئی اسکیم نہیں ہے، یہ کام کرنے کا حق ہے جس کی ضمانت آئین ہند نے دی ہے۔

 دیہی مزدوروں کے حقوق کے جدوجہد کا اعلان 

 ہم دیہی مزدوروں کے وقار، روزگار، اجرت اور بروقت ادائیگی کے حق کے لیے متحد ہو کر لڑیں گے، اور مانگ پر مبنی روزگار اور گرام سبھا کے حقوق کی حفاظت کریں گے۔

 گاندھی کا نام مٹانے کی سازش 

ہم منریگا سے گاندھی جی کا نام مٹانے اور مزدوروں کے حقوق کو خیرات میں بدلنے کی کسی بھی سازش کی جمہوری طور پر مخالفت کریں گے۔

آئین اور جمہوریت پر یقین 

 ہم منریگا کو بچانے، مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کرنے اور ہر گاؤں میں اپنی آواز بلند کرنے کا عہد کرتے ہیں۔