Wednesday, June 25, 2025 | 29, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • چار ریاستوں میں پانچ اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کی گنتی جاری ،جانیے کون کہاں سے آگے؟

چار ریاستوں میں پانچ اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کی گنتی جاری ،جانیے کون کہاں سے آگے؟

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 23, 2025 IST     

image
چار ریاستوں میں پانچ اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کی گنتی آج صبح سے جاری ہے۔ کیرالہ، پنجاب، مغربی بنگال اور گجرات میں 19 جون کو ہونے والی ووٹنگ کے بعد سبھی کی نظریں ان سیٹوں پر لگی ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے سرکاری رجحانات کے مطابق، کیرالہ کی نیلمبور سیٹ پر یو ڈي ایف -کانگریس امیدوار آریدان شوکت سی پی ایم کے ایم سوراج پر آگے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، عام آدمی پارٹی (عآپ) کے امیدوار نے پنجاب میں لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر برتری حاصل کر لی ہے۔مغربی بنگال کی کالی گنج سیٹ سے ٹی ایم سی کے امیدوار آگے ہیں۔ گجرات کے کڑی سے بی جے پی کے امیدوار آگے ہیں۔ ویساوادر سیٹ پر  عام آدمی پارٹی کے گوپال اٹالیہ نے ایک بار پھر برتری حاصل کر لی ہے۔ 
 
کہاں کتنے فیصد ووٹ ڈالے گئے:
 
الیکشن کمیشن کے مطابق 19 جون کو کیرالہ کی نیلمبور سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں 75.27 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ مغربی بنگال کی کالی گنج سیٹ پر 73.36 فیصد ووٹروں نے اپنا ووٹ ڈالا۔ گجرات کی ویساوادر سیٹ پر 56.89 فیصد اور کڑی سیٹ پر 57.91 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر 51.33 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
 
کس وجہ سے خالی ہوئی تھی  یہ سیٹیں؟
 
گجرات کی کڑی سیٹ ایم ایل اے کرسن سولنکی کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی، جب کہ ویساوادر میں اے اے پی ایم ایل اے بھوپیندر بھیانی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کیرالہ کی نیلمبور اسمبلی سیٹ ایم ایل اے پی وی انور کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پنجاب کے لدھیانہ ویسٹ کے ایم ایل اے گرپریت بسی گوگی کا انتقال ہو گیا جس کی وجہ سے ضمنی انتخاب ہوا۔ اسی طرح کالی گنج سیٹ ایم ایل اے نصرالدین احمد کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔تمام 5 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن 26 مئی کو جاری کیا گیا ۔ اس کے بعد کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ 2 جون تک جاری رہا۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 5 جون تھی۔
 
الیکشن کمیشن نے ایک نئی پہل شروع  کی:
 
الیکشن کمیشن نے ان ضمنی انتخابات سے ایک نئی پہل شروع کی ۔ پہلی بار ووٹرز کے لیے موبائل ڈپازٹ کی سہولت شروع کی گئی۔ پولنگ بوتھ تک موبائل فون لے جانے پر پابندی کے باوجود کچھ لوگ فون کے ساتھ جاتے تھے، خاص طور پر وہ لوگ جو دفتر یا کام پر جاتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے ملک میں موبائل ڈپازٹ سینٹرز شروع کیے جو ووٹنگ کے وقت ووٹنگ بوتھ پر قائم کیے گئے  ہیں۔جہاں  ووٹر اپنے موبائل کو پولنگ بوتھ کے باہر رضاکاروں کی نگرانی میں حفاظت کے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔