Thursday, December 11, 2025 | 20, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • آر جے مہوش 'پنچایت' فیم، جتیندر کمار کے ساتھ بڑے پردے پر رومانس کرتی جلد آئے گی نظر

آر جے مہوش 'پنچایت' فیم، جتیندر کمار کے ساتھ بڑے پردے پر رومانس کرتی جلد آئے گی نظر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 10, 2025 IST

آر جے مہوش 'پنچایت' فیم، جتیندر کمار کے ساتھ بڑے پردے پر رومانس کرتی جلد آئے گی نظر
کرکٹر یوزویندر چہل کی گرل فرینڈ اور سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی آر جے مہوش بڑی اسکرین پر قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اپنی پہلی فلم میں ’پنچایت‘ میں سکریٹری جی کا کردار ادا کرنے والے جیتندر کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس جوڑی کو بڑے پردے پر پیش کرنے کے لیے معروف کوریوگرافر اور فلم ساز ریمو ڈیسوزا پوری طرح تیار ہیں۔ ریمو ڈیسوزا نے اپنی نئی فلم ‘ٹیڑھی ہے پر میری ہے’ کے اعلان پر مبنی ٹیزر جاری کرتے ہو ئے اس تازہ اور دلکش جوڑی کو متعارف کرا دیا ہے۔
 
فلم کا اعلان کرتے ہوئے کوریوگرافر ہدایت کار ریمو ڈیسوزا  نے کیپشن میں لکھا، "گلاب اور نگما کی محبت...ایسی محبت جس میں زندگی کم لیکن جنون زیادہ ہو۔ گلاب میں محبت کا کیڑا ہے، اور نگما میں ایک قدرت کا. دل دھڑکتے ہیں، کہانیاں کروٹ بدلتی ہے اور  محبت ضد دکھاتی ہے… اور اسی ضد میں دل دھڑکتے ہیں۔
 
جتیندر کمار کی آواز نے ہلچل مچا دی
 
ٹیزر میں جتیندر کمار کا وائس اوور دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر ویڈیو میں ایک وین کے ساتھ منسلک پوسٹر میں مرکزی اداکار جتیندر کا روپ بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم میں جتیندر 'گلاب حکیم' کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ آر جے مہوش کے کردار کا نام 'نگما' ہے۔ مہوش کو ٹیزر میں نہیں دکھایا گیا ہے۔
 
اعلان کی ویڈیو میں فلم کی ٹیم اور مرکزی کاسٹ کے نام بتائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں جتیندر گلاب اور نگما کی انوکھی محبت کی کہانی بیان کر رہے ہیں۔ جیتندر کی آواز میں فلم کا اعلان سن کر مداح پرجوش ہیں۔ وہ مہوش کو جیتندر کمار کے ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
 
فلم ایک رومانوی کامیڈی ہوگی
 
'ٹیڑھی ہے پر میری ہے' کا ٹیزر آنے والی فلم کی کہانی میں رومانس اور موڑ کی جھلک دیتا ہے۔ یہ ایک رومانوی کامیڈی ہوگی۔ فلم کی ہدایت کاری جیش پردھان کریں گے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ موسیقار اسماعیل دربار نے فلم کی موسیقی کی ذمہ داری لی ہے۔