Monday, November 03, 2025 | 12, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے میں سات لوگ ہلاک، 150 سے زائد زخمی

افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے میں سات لوگ ہلاک، 150 سے زائد زخمی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Nov 03, 2025 IST

افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے میں سات لوگ ہلاک، 150 سے زائد زخمی
افغانستان میں رات آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے میں کم از کم سات لوگ ہلاک اور 150 سے زائد افراد کے زخمی ہو نے کی خبر ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان صمیم جویندا نے میڈیا کو بتایا کہ آج صبح تک سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے، جب کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتالمنتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد سوموار کی صبح تک ہسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات پر مبنی ہے۔ افغانستان کے صوبہ بلخ کے ترجمان حاجی زید نے میڈیا کو بتایا کہ زلزلے سے مزار شریف کے ایک حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
 
USGS پیجر سسٹم سے متعلق الرٹ
 
USGS نے اپنے پیجر سسٹم پر اورنج الرٹ جاری کیا ہے، یہ ایک خودکار نظام ہے جو زلزلے کے اثرات کے بارے میں معلومات پیدا کرتا ہے۔ پیجر اشارہ کرتا ہے کہ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا امکان ہے اور تباہی ممکنہ طور پر وسیع ہے۔
 
زلزلے کب آئے؟
 
ہندوستانی ایجنسی نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق پہلا زلزلہ اتوار (2 نومبر 2026) کو 20:40:52 پر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 تھی۔ پانچ گھنٹے کے اندر ہندوکش کے علاقے میں دوسرا زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی۔
 
ماہرین کے مطابق افغانستان ایک انتہائی زلزلے کا شکار خطہ ہے اور اس قسم کے جھٹکوں کا اکثر خطرہ رہتا ہے۔ حکومت اور بین الاقوامی ایجنسیوں نے راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔ اس زلزلے نے ایک بار پھر ملک میں زلزلے کے خطرے کی سنگینی کو اجاگر کر دیا ہے اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
 
افغانستان میں زلزلے عام ہیں، خاص طور پر ہندو کش پہاڑی کے قریب، جہاں یوریشین اور ہندوستانی ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ملتی ہیں۔ کئی دہائیوں کی جنگ کے بعد، افغانستان متعدد بحرانوں سے دوچار ہے، جن میں وسیع پیمانے پر غربت، شدید خشک سالی، اور پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران کی طرف سے لاکھوں افغانوں کی ملک بدری شامل ہیں۔