• News
  • »
  • قومی
  • »
  • دہلی میں سردی کی لہر جاری، عوامی زندگی متأثر

دہلی میں سردی کی لہر جاری، عوامی زندگی متأثر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jan 17, 2026 IST

دہلی میں سردی کی لہر جاری، عوامی زندگی متأثر
دہلی میں سردی کی لہر جاری ہے اورفضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ ائیر  کو الٹی انڈیکس  تشویشناک حد تک پہنچ گیا  ہے ۔ گھنی دھند اور اسموگ کی وجہ سے حدِ نگاہ  کم ہو چکی ہے۔ جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی رفتار سست ہو گئی  ہے ۔جس کی وجہ سے عوام  کو مشکلات کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے۔
 
دہلی میں سردی کی لہر جاری 
 
دہلی میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، کئی علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری کے قریب گر گیا ہے۔ صفدرجنگ اور آیا نگر میں سب سے کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پالم اور لودھی روڈ میں 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، اگلے پانچ دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2-4 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور صبح کے اوقات میں درمیانے سے گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ دن کا زیادہ سے زیادہ 21-23 ° C اور رات کا کم سے کم 6-8 ° C ہونے کی توقع ہے۔17 جنوری تک، کم از کم درجہ حرارت معمول کے قریب پہنچ جائے گا، جبکہ دن کا درجہ حرارت اوسط سے 1.6-3 °C زیادہ رہ سکتا ہے۔
 
 
وہیں ہر سال بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی ایک  مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ماحولیاتی ماہرین نے  کہا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے نافذ کیا جا نے والا۔ گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان۔ صرف عا رضی راحت فراہم کرتا  ہے ۔مستقل حل نہیں۔ماحولیاتی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کے بجائے طویل المدتی اور پائیدار پالیسیوں پر توجہ دے۔ تاکہ دہلی کے شہریوں کو صاف اور صحت مند ہوا میسر آ سکے۔
 
 
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بھی سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر آج صبح شدید سرد لہر اور گھنی دھند کی لپیٹ میں رہا۔ جس  کی وجہ سے حدِ نگاہ  کم ہو گئی۔دھند کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی رفتار سست رہی۔سردی کی وجہ سے عوام کو  مشکلات کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے۔