Wednesday, December 31, 2025 | 11, 1447 رجب
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • دہلی میں شدید دھند۔حدِ نگاہ صفر۔ کئی پروازیں منسوخ

دہلی میں شدید دھند۔حدِ نگاہ صفر۔ کئی پروازیں منسوخ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 31, 2025 IST

دہلی میں شدید دھند۔حدِ نگاہ صفر۔ کئی  پروازیں منسوخ
قومی دارالحکومت دہلی آج صبح شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا۔جس کے باعث نادرن ایکسس روڈ پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ گاڑیوں کی رفتار سست پڑ گئی اور ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔دھند کی شدت کے سبب مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ کئی مقامات پر گاڑیاں ہیڈلائٹس اور فوگ لائٹس کے سہارے آہستہ آہستہ آگے بڑھتی نظر آئیں۔ پولیس نے ڈرائیورز کو احتیاط برتنے، رفتار کم رکھنے اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں تک سردی اور دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ تصویریں دہلی  کے ایمز اور آنند وہار کی ہے ۔ جہاں پر گھنا  کہرا چھایا ہوا ہے۔ 
 
دہلی میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی، جس سے فضائی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی۔ خراب موسمی حالات کے سبب کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکام کے مطابق کم وِزِبیلٹی کے باعث پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری پیش آئی۔ مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل اپنی فلائٹ اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔دھند کے سبب سڑکوں پر بھی ٹریفک کی رفتار سست رہی، جبکہ ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کو احتیاط برتنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔  
 
شدید دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر 
 
شدید دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ گھنی دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کے سبب کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر مسافر طویل انتظار کرتے نظر آئے، جبکہ ریلوے حکام نے مسافروں کو بروقت معلومات فراہم کرنے کے لیے اعلانات کا سلسلہ جاری رکھا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق دھند کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ٹرینوں کی آمد و رفت معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی ٹرین کا اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔