Tuesday, October 14, 2025 | 22, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • دیوالی پر مسلمانوں سے نہ کریں خریداری ،این سی پی ایم ایل اے کا متنازع بیان؛ پارٹی نے مانگاجواب

دیوالی پر مسلمانوں سے نہ کریں خریداری ،این سی پی ایم ایل اے کا متنازع بیان؛ پارٹی نے مانگاجواب

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 14, 2025 IST

دیوالی پر مسلمانوں سے نہ کریں خریداری ،این سی پی ایم ایل اے کا متنازع بیان؛ پارٹی نے مانگاجواب
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ) کے رہنما اور مہاراشٹر کے اہلیانگر سے ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے دیوالی کے موقع پر مسلم کمیونٹی کا معاشی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے ہندو کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس دیوالی کے موقع پر صرف ہندو دکانداروں سے ہی سامان خریدیں۔ یعنی ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے بالواسطہ طور پر مسلم دکانداروں سے سامان نہ لینے کی اپیل کی۔جسکے بعد تنازع بڑھ گیا۔
 
پارٹی نے  کیا جواب طلب :
 
 تاہم نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اجیت پوار نے  ایم ایل اے سنگرام جگتاپ کو اس بیان پر نوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان پارٹی کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ نوٹس جاری ہونے کے ایک دن بعد اتوار (12 اکتوبر) کو ملزم ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے اپنے متنازع بیان کا دفاع کیا اور کہا کہ مسلم رہنماؤں کی طرف سے پہلے اسی طرح کے بیانات دیے گئے تھے، ان بیانات کے جواب میں یہ بیان دیا گیا۔
 
سنگرام جگتاپ نےکیا کہا؟
 
بتا دیں کہ اہلیانگر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے کہا کہ دو دن پہلے جو بیان میں نے دیا تھا، اس کے پیچھے ایک وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اپیل کی ابتدا کچھ مسلم رہنماؤں کی طرف سے کی گئی تھی۔ ایم ایل اے جگتاپ نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے کچھ مسلم رہنما عید کے دوران صرف اپنی ہی کمیونٹی سے خریداری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے پمفلٹ تقسیم کر رہے ہیں۔جسکی وجہ سے انہوں نے بھی یہ اقدام اٹھایا۔تاہم اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہے کہ مسلم رہنما  ؤں نے اس طرح کا  کوئی پمفلٹ تقسیم کیا ہو۔
 
ایم ایل اے سنگرام جگتاپ نے کہا کہ وہ اس طرح کی اپیل کو نظر انداز کر رہے تھے تاکہ معاشرے میں تلخی پیدا نہ ہو۔ جگتاپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کچھ مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان سے ہر عید پر اپنی کمیونٹی سے خریداری کے پمفلٹ تقسیم کرنا بند کرنے کے لیے کہا۔ جگتاپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بار بار درخواست کرنے کے باوجود یہ سلسلہ نہیں رکا اور اسی لیے میں نے یہ اپیل کی۔
 
خیال رہے کہ موجودہ حکومت کے دوراقتدار میں آنے کے بعد سے ملک کی گنگا جمنا کی مثال کو خاصہ نقصان پہنچا ہے۔اکثر بی جے پی کے سیاسی لیڈر ان ہندو تہواروں  کے دوران ہندو مسلم کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والے متنازع بیان دے کر ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔ہندو تہواروں کے دوران مسلم برادری کی دکانوں سے خریداری نہ کرنے کا دائیں بازو کے لیڈروں کا بیان عروج پر ہے۔جس نے  ہندو مسلم کی یکجہتی کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔