Monday, November 24, 2025 | 03, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • دبئی طیارہ حادثہ:والد یو ٹیوب پر دیکھ رہے تھے ایئر شو کی ویڈیوز ،اسی درمیان ملی حادثے کی المناک خبر ،جانیے پھر کیا ہوا؟

دبئی طیارہ حادثہ:والد یو ٹیوب پر دیکھ رہے تھے ایئر شو کی ویڈیوز ،اسی درمیان ملی حادثے کی المناک خبر ،جانیے پھر کیا ہوا؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Nov 22, 2025 IST

دبئی طیارہ حادثہ:والد یو ٹیوب پر  دیکھ رہے تھے ایئر شو کی ویڈیوز ،اسی درمیان ملی حادثے کی المناک خبر ،جانیے پھر کیا ہوا؟
بھارتی فضائیہ کا تیجس لڑاکا طیارہ دبئی ایئر شو کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے کو ونگ کمانڈر نمانش سیال اڑا رہے تھے جو اس افسوسناک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ 34 سالہ نمانش ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا کے نگروٹہ بگوان سب ڈویژن کے گاؤں پٹیالکڑ کے رہنے والے تھے۔ وہ صرف 19 سال کی عمر میں ہی فضائیہ میں بھرتی ہو گئے تھے۔ 
 
والد کو کیسے ملی اطلاع؟
 
والد کو اس افسوسناک واقعے کا سب سے پہلے یوٹیوب کے ذریعے علم ہوا۔ ہماچل پردیش کے کانگڑا کے رہنے والے جگن ناتھ سیال ایئر شو سے متعلق ویڈیوز دیکھ رہے تھے کہ اچانک انہیں تیجس کے حادثے کی خبر نظر آئی اور چند ہی لمحوں میں ان کی زندگی بالکل بدل گئی۔ریٹائرڈ اسکول پرنسپل جگن ناتھ سیال کے مطابق، ان کی اپنے بیٹے سے صرف ایک دن پہلے بات ہوئی تھی۔ 
 
نمانش  نے اسے ٹی وی یا یوٹیوب پر اپنی پرفارمنس دیکھنے کو کہا تھا۔ والد کا کہنا ہے کہ شام 4 بجے کے قریب ویڈیوز تلاش کرتے ہوئے انہوں نے حادثے کی رپورٹ دیکھی۔ تھوڑی دیر بعد ایئرفورس کے چھ افسران گھر پہنچے، جس نے اسے یقین دلایا کہ کچھ سنگین ہوگیا ہے۔ جسکے بعد اہل خانہ میں غم کی لہر دوڑ گئی،نمانش کا خاندان اس وقت کوئمبٹور میں ہے۔ ان کی اہلیہ کولکتہ میں تربیت حاصل کر رہی ہیں، جب کہ ان کے والدین گزشتہ دو ہفتوں سے اپنی 7 سالہ پوتی آریہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔
 
نمانش کے والد بھی فضائیہ میں رہ چکے ہیں، بیوی بھی پائلٹ ہیں:
  
نمانش کے والد جگن ناتھ بھی بھارتی فضائیہ میں افسر رہ چکے ہیں اور بعد میں ہماچل پردیش کے محکمہ تعلیم سے پرنسپل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ 2014 میں نمانش کی شادی افشاں سے ہوئی تھی۔ افشاں بھی بھارتی فضائیہ میں پائلٹ ہیں اور فی الوقت ایک کورس کی غرض سے کولکتہ میں ہیں۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں اور ایک بہن بھی ہے۔فی الحال نمانش کی تعیناتی حیدرآباد ایئر بیس پر تھی۔
 
نمانش کو کئی طیاروں کا تجربہ تھا:
  
نمانش نے سینیک اسکول سجانپور ٹیرا سے اپنی اسکولی تعلیم مکمل کی تھی۔ انہیں 24 دسمبر 2009 کو بھارتی فضائیہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ نمانش کے پاس مگ-21 اور سکھوئی Su-30MKI جیسے طیاروں کو اڑانے کا وسیع تجربہ تھا۔نمانش کے رشتے دار رمیش کمار نے بتایا، "نمانش کے والدین اس وقت تامل ناڈو میں کوئمبٹور کے قریب سلور ایئر فورس اسٹیشن پر ہیں۔ ان کے والد جگن ناتھ سیال بھارتی فوج کی میڈیکل کور میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
 
حادثہ کیسے ہوا؟  
 
گزشتہ روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دبئی میں ایئر شو کے دوران تیزس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ شو  دکھاتے ہوئے اچانک زمین پر جا گرا اور آگ کے شعلوں میں تبدیل ہو گیا۔ یہ حادثہ دبئی ورلڈ سینٹرل کے ال مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوپہر 2:10 بجے پیش آیا۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔