اڈیشہ میں مشتبہ طور پر کرنٹ لگنے سے ایک ہاتھی کی موت ہو گئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ مرنے والے جنگلی ہاتھی کی لاش کو 32 ٹکڑوں میں کاٹ دیا گیا۔ اس کے بعد اسے کندھمال اور کالا ہانڈی اضلاع کی مختلف جگہوں پر دفنایا گیا۔ ون ڈیپارٹمنٹ کے ایک سینئر افسر نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔ افسران نے بتایا کہ کندھمال ضلع کے بالگڈا فاریسٹ ڈویژن میں ایک جنگلی ہاتھی کی موت ہوئی۔ ڈیپارٹمنٹل کاروائی سے بچنے کے لیے ون افسران (محکمہ جنگلات ) نے بغیر کسی اطلاع یا اعلیٰ افسران کی اجازت کے لاش کو ٹھکانے لگادیا۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ لاش کو آسانی سے لے جانے کے لیے 32 ٹکڑوں میں کاٹا گیا تھا۔
کالا ہانڈی اور کندھمال میں لاش کے ٹکڑے برآمد:
برہم پور کے ریجنل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس (آر سی سی ایف) وشواناتھ نیلن ناور نے بتایا کہ ون افسران نے کالا ہانڈی اور کندھمال اضلاع میں بالترتیب تہانسر اور جھری پانی سے ٹکڑے برآمد کیے۔ نیلن ناور نے بتایا کہ بیلگھر کے انچارج رینجر بنے کمار بیشی اور دیگر افراد کے خلاف حقائق چھپانے اور ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں وائلڈ لائف کرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بیشی کو معطل کر دیا گیا ہے اور وہ فرار ہے۔ نیلن ناور نے بتایا کہ بیشی پر وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے تلاشی مہم جاری ہے۔ ون افسر نے کہا کہ لاش کے ٹکڑوں کو لے جانے کے لیے مبینہ طور پر استعمال ہونے والے تین گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں اور گاڑی مالکان میں سے ایک ہرشیکش پانڈا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزمان افسران کے خلاف کاروائی ہوگی
اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر گنیش رام سنگھ کھنٹیا نے کہا، "ہمارا محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور اس جرم میں ملوث پائے جانے والے تمام افراد کے خلاف سخت کاروائی کرے گا۔نیلنور نے بتایا کہ اس کیس کے تفتیشی افسر (اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ، بالی گوڈا) نے انسداد غیر قانونی اسکواڈ کے آٹھ ارکان کو نوٹس جاری کیا ہے، انہیں ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑنے اور ضرورت پڑنے پر تفتیشی افسر کے سامنے حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاش کے نمونے او یو اے ٹی کی فرانزک لیبارٹری کو بھیجے گئے ہیں تاکہ ہاتھی کی عمر، جنس اور موت کی وجہ معلوم کی جا سکے۔