آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں جمعہ کی دوپہر ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کار اور ٹرک کے درمیان ہوئے تصادم میں چھ افراد کی موت ہو گئی۔انووا کار میں سوار چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔ مہلوکین میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ متوفی کا تعلق ضلع باپٹلہ سے تھا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ مہلوکین ضلع نندیال کے مہانندی مندر میں درشن کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ تصادم کا فوٹیج سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ کار، کو تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والی ٹرک سے ٹکرائی۔ زخمیوں کو گڈالور کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثہ میں کار کا اگلا حصہ بْری طرح سے تباہ ہوگیا ۔ اور ٹرک کے نیچے دب گیا۔ پولیس کوکارسے لاشیں نکالنے میں مشکل پیش آئی۔ کاراور لاشوں کو نکالنے کے لئے کرن کی مدد لینے پڑی۔ آندھراپردیش کے وزیر توانائی، وزیر محصول ، سماجی بہبود کے وزیر ، نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزراء نے کہا کہ انھیں یہ جان کر افسوس ہوا کہ مندر سے واپس ہونے والے عقیدت مند اس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے حکام کو زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزراء نے مہلوکین کے لواحقین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔دریں اثناء وزیر ٹرانسپورٹ نے بھی حادثے میں چھ افراد کی موت پر د کھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لیے روڈ سیفٹی کے لیے ضروری اقدامات کریں۔