Saturday, May 24, 2025 | 26, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ کی ترقی کے لیے مرکز کے ساتھ کام کرنے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کااعلان۔ سنگاریڈی میں مختلف ترقیاتی پروگراموں میں کی شرکت۔

تلنگانہ کی ترقی کے لیے مرکز کے ساتھ کام کرنے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کااعلان۔ سنگاریڈی میں مختلف ترقیاتی پروگراموں میں کی شرکت۔

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 23, 2025 IST     

image
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے جمعہ کو سنگاریڈی ضلع کا دورہ کیا  ۔تلنگانہ کےوزیراعلیٰ  اے  ریونت ریڈی نے جمعہ کو کہا کہ وہ ریاست کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ زیادہ فنڈز حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی سے  بار بار ملاقاتیں کرتے رہیں گے۔سنگاریڈی ضلع کے ہگیلی گاؤں میں سری بسویشورا مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  ریونت ریڈی  نے زور دے کر کہا کہ ترقی اسی وقت ممکن ہے جب مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر کام کریں۔
 
 اس موقع  پر وزیر اعلیٰ  نے 494.67 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا، کہا کہ وہ صرف انتخابات کے دوران سیاست پر بات کریں گے اور سب کے تعاون سے ریاست کو ترقی کی طرف لے جائیں گے۔انہوں نے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) پر ہر خاندان میں ایک فرد کو ملازمت فراہم کرنے کے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہنے پر تنقید کی اور الزام لگایا کہ انہوں نے تلنگانہ کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا۔
 
ریونت ریڈی نے ریمارک کیا کہ اپنے 10 سالہ دور حکومت میں کے سی آر نے صرف اپنے خاندان کے افراد کو ملازمتیں دیں اور دعویٰ کیا کہ اقتدار میں آنے کے فوراً بعد کانگریس نے سرکاری محکموں میں بھرتی کو اولین ترجیح دی۔چیف منسٹر نے قائد اپوزیشن کے سی آر سے اسمبلی اجلاس میں شرکت اور عوام کے مسائل پر بحث کرنے کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف تجاویز دیں اور حکومت سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو درست کریں۔
 
تلنگانہ کے وزیراعلی ٰنے کہا کہ اگر کے سی آر اقتدار میں نہ ہونے کی وجہ سے اسمبلی سے دور رہتے ہیں تو لوگ انہیں سبق سکھائیں گے۔انہوں نے کہا، "میں انتخابات کے نتائج سے قطع نظر ہمیشہ لوگوں کے ساتھ ہوں۔ میں نے وزیر اعلی بننے کے بعد بھی کبھی تکبر نہیں دکھایا۔ میں ہر کسی سے ان کی سماجی حیثیت سے قطع نظر ملتا ہوں،" انہوں نے کہا اور ریاست کی ترقی تک آرام نہ کرنے کا عزم کیا۔
 
چیف منسٹر نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے میدک کے ساتھ وابستگی اور علاقہ کی ترقی میں ان کے تعاون کو یاد کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میدک اندرا گاندھی کا مترادف ہے، کیونکہ لوگ سابق وزیر اعظم کی وراثت کو یاد کرتے ہیں۔انہوں نے میدک میں نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ مینوفیکچرنگ زون کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام پچھلی حکومت کے دور میں رکا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا، "عوامی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، اس نے زمین کے حصول میں تیزی لائی اور بے گھر ہونے والوں کو معاوضے میں بھی اضافہ کیا۔"ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ ہنڈائی کار مینوفیکچرنگ کمپنی NIMZ میں جلد ہی کام شروع کرے گی۔ حکومت نے این آئی ایم زیڈ کے ذریعہ بے گھر ہونے والوں کو 5,612 اندرما مکانات کی منظوری دی ہے۔
 
وزیراعلیٰ نے اپنے دورہ سنگاریڈی کے دوران ماچنور میں ایک کیندریہ ودیالیہ کا بھی افتتاح کیا۔ ۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت سماجی انصاف اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور بسویشورا کے نظریات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہے۔نہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سماجی انصاف اور فلاحی اسکیموں کو فروغ دینے کے لیے بارہویں صدی کے فلسفی اور سماجی مصلح بسویشورا کے نظریات سے رہنمائی حاصل کرے گی۔  ۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ راہل گاندھی نے اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران سماجی انصاف اور ذات پات کی مردم شماری کی ضرورت پر زور دیا تھا، ۔۔اور ان کی حکومت اسی پیغام کو آگے بڑھا رہی ہے۔