Tuesday, January 20, 2026 | 01, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • سہارنپور میں ایک ہی گھر سے پانچ لاشیں بر آمد ،لوگوں میں خوف وہراس

سہارنپور میں ایک ہی گھر سے پانچ لاشیں بر آمد ،لوگوں میں خوف وہراس

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Jan 20, 2026 IST

سہارنپور میں  ایک ہی  گھر سے پانچ لاشیں بر آمد ،لوگوں میں خوف وہراس
اتر پردیش کے سہارنپور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی مشتبہ حالتوں میں لاشیں ملنے سے کہرام مچ گیا ہے۔ پانچوں لاشوں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ  کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے سراغ نکالنے کے لیے جانچ کی جا رہی ہے۔
 
بتا دیں کہ یہ واقعہ سہارنپور کے سرساوا تھانے کے کوشک بہار علاقے میں پیش آیا۔جہاں  ایک ہی گھر کے اندر سے پانچ افراد کو مشتبہ حالات میں سر میں گولیاں ماری گئی ہیں۔ تمام لاشیں ایک ہی کمرے میں پڑی ہوئی تھیں۔ جان گنوانے والوں میں بزرگ خاتون، شوہر، بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
 
پانچوں لاشوں پر گولیوں کے نشانات پائے گئے:
 
سرساوا پولیس فرانزک ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ حکام بھی پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے پانچوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ لاشوں کے قریب سے تین پستول بھی ملے ہیں۔
 
پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے:
 
پولیس ٹیم ابتدائی طور پر اسے خودکشی کا معاملہ مان رہی ہے۔ تاہم معاملہ قتل اور خودکشی کے معمہ میں الجھا ہوا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ واضح تصویر فراہم کرے گی۔ پولیس نے اس معاملے میں مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
 
مرنے والوں میں اشوک، ان کی بیوی انجتا، ماں ودیا وتی اور دو بیٹے کارتک اور دیو شامل ہیں۔ ان سب کے جسموں پر گولیوں کے زخم ہیں۔ پولیس قریبی رہائشیوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ ،کیاکسی نے گولیوں کی آواز سنی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کے بارے میں کوئی سراغ مل سکے۔