Wednesday, July 23, 2025 | 28, 1447 محرم
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ میں چار روز تک بارش، محکمہ موسمیات کی وارننگ

تلنگانہ میں چار روز تک بارش، محکمہ موسمیات کی وارننگ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 24, 2025 IST     

image
حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں منگل کی دوپرہ   وقفہ وقفہ سے بارش ہوئی۔ محکمہ  موسمیات نے پیش گوئی  کی ہے کہ اگلے دو دنوں تک عظیم تر حیدرآباد   (جی ایچ ایم سی ) کے  کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ پیر کی صبح سے رات تک شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4، کم سے کم 24.0 اور ہوا میں نمی 64 فیصد رہی۔
 

یلو الرٹ جاری 

محکمہ موسمیات نے ریاست میں چار دنوں تک بارش کی وارننگ دی ہے۔ اس نے متعلقہ اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ 

 ریاست میں چار دن تک بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ریاست میں اگلے چاردن تک بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو گی۔ گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔ بدھ کو عادل آباد، آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسیلا، کریم نگر، پداپلی، بھوپال پلی، ملوگو، کتہ گوڈیم، کھمم، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری اور د یگرعلاقوں میں بارش ہوگی۔
 
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات کو عادل آباد، کمرام بھیم، آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسیلا، کریم نگر، پدا پلی، بھوپال پلی، ملوگو، کتہ گوڈیم اور کھمم اضلاع میں بارش ہوگی۔ جمعہ کو یہ وضاحت کی گئی ہے کہ عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسیلا، کریم نگر، پدا پلی، ملوگو، کتہ گوڈیم اور کھمم اضلاع میں  بارش ہوگی۔ دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست بھر میں کئی مقامات پر ہلکی سے بھاری بارش ہوئی ہے۔ کمرام بھیم ضلع میں سب سے زیادہ 6.9 سینٹی میٹر بارش  بارش ہوئی۔