Friday, February 21, 2025 | 22, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • گیانیش کمار ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر، وویک جوشی ہوں گے اگلے الیکشن کمشنر

گیانیش کمار ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر، وویک جوشی ہوں گے اگلے الیکشن کمشنر

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Feb 18, 2025 IST     

image
الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر (CEC) کا انتخاب ہو چکا ہے۔ اب 61 سالہ گیانیش کمار راجیو کمار کی جگہ 26ویں سی ای سی ہوں گے۔ راجیو پیر کو ریٹائر ہو گئے۔سینئر آئی اے ایس افسر گیانیش کمار 26 جنوری 2029 تک اس عہدے پر رہیں گے۔ اس کے کچھ دنوں بعد 2029 کے لوک سبھا انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔سی ای سی بننے سے پہلے گیانیش کمار گزشتہ سال 15 مارچ سے الیکشن کمشنر کے طور پر کام کر رہے تھے۔
 
گیانش کے سی ای سی بننے کے بعد الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہوگیا، جس پر 58 سالہ ڈاکٹر وویک جوشی کو مقرر کیا گیا ہے۔ہریانہ کیڈر کے 1989 بیچ کے آئی اے ایس افسر جوشی 2031 تک الیکشن کمیشن میں رہیں گے۔ وہ 2019 سے مرکزی ڈیپوٹیشن پر تھے۔روایت کے مطابق الیکشن کمشنرز کے 3 رکنی پینل میں سب سے سینئر کمشنر کو CEC بنایا جاتا ہے۔  راجیو کے بعد گیانیش سب سے سینئر کمشنر تھے۔ گیانیش کی میعاد 6 سال ہوگی۔
 

گیانیش کمار کون ہیں؟

سال 1988 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر گیانیش نے IIT کانپور سے سول انجینئرنگ میں BTech، ICFAI سے بزنس فنانس اور ہارورڈ یونیورسٹی سے ماحولیاتی اقتصادیات کی تعلیم حاصل کی ہے ۔انہوں نے ایرناکولم کے اسسٹنٹ کلکٹر، کوچین کے میونسپل کمشنر، کیرالہ اسٹیٹ کوآپریٹو بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایرناکولم کے ضلع کلکٹر کے طور پر کام کیا ہے۔انہوں نے ترویندرم ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے ایم ڈی، کیرالہ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دہلی میں کیرالہ ہاؤس کے ریزیڈنٹ کمشنر کے طور پر کام کیا ہے ۔
 

گیانیش کمار الیکشن کمشنر بننے سے پہلے وزارت داخلہ کے حصہ تھے۔ 

گیانیش کمار الیکشن کمشنر بننے سے پہلے وزارت داخلہ کا حصہ تھے ۔وزارت میں جوائنٹ سکریٹری (کشمیر ڈویژن) کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے، انہوں نے 2019 میں ایک بل کا مسودہ تیار کیا جس نے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کیا اور سابقہ ​​ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا۔ایک سال بعد، گیانیش نے وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری کا عہدہ سنبھالا اور ایودھیا، اتر پردیش میں رام مندر کیس میں سپریم کورٹ سے متعلق دستاویزات کو سنبھالا ۔
 

گیانیش کو امت شاہ کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ گیانیش وزیر داخلہ امیت شاہ کے بہت قریب ہیں ۔ وزارت داخلہ میں ان کے دور میں انہیں بہت سے اہم کام سونپے گئے تھے۔وزارت داخلہ کے بعد انہوں نے وزارت پارلیمانی امور میں سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا۔ اس کے بعد انہیں وزارت تعاون میں سیکرٹری کے عہدے پر بھی تعینات کیا گیا۔ یہ وزارت بھی امت شاہ کے ماتحت آتی ہے۔وہ وزارت تعاون میں کام کرتے ہوئے 31 جنوری 2024 کو ریٹائر ہوئے جس کے بعد انہیں مارچ میں الیکشن کمشنر بنایا گیا۔
 

راہل گاندھی نے گیانیش کی تقرری پر سوال اٹھائے تھے۔

پیر کو، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 3 رکنی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ساؤتھ بلاک کے دفتر میں ہوئی۔ اس میں مودی کے علاوہ قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور امیت شاہ بطور کابینہ وزیر شامل تھے۔اجلاس میں پانچ نام کمیٹی کے سامنے رکھے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راہل نے ان تمام ناموں پر اختلاف ظاہر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس حوالے سے 19 فروری کو ہونے والی سماعت کے بعد فیصلہ لیاجائے۔