حائیڈرا نے جمعہ کی صبح جوبلی ہلز روڈ نمبر 41 پر نالے پر سڑک کے ساتھ بنائے گئے ڈھانچے اور تجاوزات کو ہٹا دیا۔ 30 فٹ سڑک پر سےغیرقانونی قبضے ہٹا کر 2 ایکڑ پر مشتمل پارک کی راہ ہموار کر دی گئی۔حائیڈرا نے تقریباً 200 کروڑ روپئے کی جائیداد کو بچایا اور اسے عوامی استعمال میں لایا۔حائیڈرا کمشنراے وی رنگاناتھ نے جوبلی ہلز سوسائٹی کے نمائندوں اور علاقے کے مکینوں کی طرف سے دائر شکایت کی فیلڈ سطح پر جانچ کی ہے۔ حائیڈرا نے پہلے ان کو ہٹانے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔ حائیڈرا نے بدھ کو عدالت سے اجازت ملنے کے بعد غیرقانونی تعمیرات کو ہٹا دیا۔
جوبلی ہلز روڈ نمبر 41 پر 1000 گز اراضی پر اے سرینواس نامی شخص نے 200 گز پر ایک مکان تعمیر کیا تھا۔ یہ گھر جوبلی ہلز پداما ں ٹمپل کے قریب واقع ہے۔ انھوں نے یہ مکان کرتوھو پلی سرینواس کو کرائے پر دیا گیا تھا۔ اس گھر کے ساتھ 30 فٹ سڑک ہے۔یہ سڑک 2 ایکڑ کے پارک تک پہنچتی ہے۔ لیکن کرایہ دار نے وہ راستہ روک دیا تھا۔ اور عوام کا اس پارک تک پہنچنا ناقابل ہو گیا۔ سڑک کے ساتھ ساتھ آدھے حصے پر بھی قبضہ کر لیا۔ اس نے اپنے گھر کی خالی اراضی اور ملحقہ سڑک پر قبضہ کرکے ہاسٹل بنایا۔ اس نے اپنے گھر کے پیچھے خالی جگہ میں کار مرمت کا شیڈ بنایا اور اسے کرائے پر دے دیا۔ اس نے جملہ 907 گز کا زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ کرائے دار مالک کو بتائے بغیرہر مہینہ 10 لاکھ کی آمدنی حاصل کر رہا تھا۔
مقامی لوگوں کی شکایت ملنے کے بعدحائیڈرا نے کاروائی کی ۔ اور قبضوں کو ہٹانے کیلئےنوٹس دی گئی۔ کرایہ دار نے ان نوٹسز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ۔عدالت نے کرایہ دار سے یہ بھی سوال کیا کہ وہ سڑک اور نالہ پر قبضہ کیسے کریں گے اور تعمیرات کریں گے۔ ہائی کورٹ نے بغیر اجازت تعمیر کرنے والے کرایہ دار کے دلائل کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے گھر کے مالک سے پوچھا کہ کیا اسے اس معاملے پر کوئی اعتراض ہے۔ مکان مالک نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ ہائی کورٹ نے تجاوزات ہٹانے کی اجازت دے دی ۔ اس کے ساتھ جمعہ کوحائیڈرا نے مقبوضہ جائیداد پر تعمیر کئے گئے ہاسٹل کی عمارت اور کار میکانک شیڈ کو ہٹا دیا ۔
جوبلی ہلز روڈ نمبر41 پرہرجگہ بزنس کمپلیکس۔ ٹریفک اور بھیڑ والا علاقہ ہے یہاں اور پارک کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ ایسی جگہ پر 2 ایکڑ کا پارک عوام کیلئے بہت فائدہ مند ہوگا۔حائیڈرا نے کرایہ دار کی طرف سے بنائے گئے ڈھانچے کو ہٹانے کے بعد اب پارک تک پہنچنے کا راستہ صاف کیا ہے۔ جی ایچ ایم سی نے اب 2 ایکڑ پر مشتمل پارک تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر وہ پارک دستیاب ہو جائے تو بہت سے لوگوں کو وہاں تازہ ہوا ملے گی۔ پارک کے کھلنے پر مقامی لوگوں میں زبردست خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔