Friday, May 01, 2026 | 13 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • کمرشل سلنڈر کی قیمت میں زبر دست اضافہ : 19 کلوگرام سلنڈر کی قیمتو ں میں 993 کا کیا گیا اضافہ

کمرشل سلنڈر کی قیمت میں زبر دست اضافہ : 19 کلوگرام سلنڈر کی قیمتو ں میں 993 کا کیا گیا اضافہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: May 01, 2026 IST

کمرشل سلنڈر کی قیمت میں   زبر دست اضافہ : 19 کلوگرام  سلنڈر کی قیمتو ں میں  993 کا کیا گیا   اضافہ
کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں زبر دست اضافہ ہوا ہے ۔  تیل کمپنیوں نے 19 کلوگرام کمرشیل   سلنڈر کی قیمتو ں میں  993 کا  اضافہ کیا ہے ۔  یہ اضافہ آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق، اب دہلی میں اس کی قیمت 3,071.5 روپے ہو گئی ہے۔ یہ اضافہ براہ راست ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور چھوٹے کاروباروں پر اثر انداز ہوگا۔ تاہم، عام لوگوں کو راحت دیتے ہوئے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جس سے گھروں کے بجٹ پر فی الحال کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔
 
 لگاتار تیسری بار بڑھی قیمتیں:
 
یہ تیسری بار ہے جب 28 فروری کے بعد کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ مارچ کے آغاز میں تقریباً 115 روپے اور پھر 1 اپریل کو تقریباً 200 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اب ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بین الاقوامی حالات اور توانائی کے بازار میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کا اثر ملک کے بازار پر بھی پڑ رہا ہے۔
 
 پٹرول، ڈیزل اور ATF کی قیمتیں مستحکم:
 
انڈین آئل کارپوریشن (IOC) کے مطابق، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جس سے عام صارفین کو راحت ملی ہے۔ اس کے علاوہ، گھریلو ایئر لائنز کے لیے ایوی ایشن ٹربائن فیول (ATF) کی قیمتیں بھی مستحکم رکھی گئی ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عالمی ایندھن لاگت کے باوجود صارفین کو راحت دینے کے لیے ان قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے، تاکہ روزمرہ کے اخراجات پر زیادہ اثر نہ پڑے۔
 
 حکومت نے ایکسپورٹ ٹیکس کم کیا:
 
حکومت نے ڈیزل اور ATF پر لگنے والے ایکسپورٹ ٹیکس میں کٹوتی کر دی ہے۔ ڈیزل پر ٹیکس کم کر کے 23 روپے فی لیٹر اور ATF پر 33 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ آج سے نافذ ہو گیا ہے۔ تاہم، گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جس سے عام لوگوں کے لیے ایندھن کی قیمتیں فی الحال مستحکم رہیں گی اور راحت برقرار رہے گی۔
 
واضح رہے کہ دو ماہ گزرنے کے بعد بھی امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کب ختم ہوگی ۔اس بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ آبنائے ہرمز میں رکاوٹیں جو ایندھن کی نقل و حمل کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ اس اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کمرشل سلنڈر کی قیمت میں تین بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔ مارچ میں 144 روپے۔ یکم  اپریل  کو 195اور اب 993 روپیوں  کا  اضا فہ  کیا گیا ہے ۔