حیدرآباد کےعلاقہ چندرائن گٹہ کے قریب جمعرات کی رات ایک تیز رفتارلاری کی مبینہ طور پر ایک دو پہیہ گاڑی سے ٹکرانے سے ایک نئی نویلی دلہن ہلاک ہوگئی۔ حادثہ کےبعد لاری کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔
شادی کی تقریب سے واپسی کےدوران حادثہ
مقتولہ کی شناخت 25 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ بنڈلہ گوڑا کے نوری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر واپس آرہی تھی جب چندرائن گٹہ – بنڈلہ گوڑا روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا۔
یو ٹرن کے دوران حادثہ
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ جوڑا اپنے رشتہ داروں کے دو بچوں کے ساتھ ایکٹیوا اسکوٹر پر سفر کر رہا تھا۔ سڑک پر یو ٹرن لیتے وقت ایک تیز رفتار ٹپر لاری نے مبینہ طور پر پیچھے سے اسکوٹر کو ٹکر مار دی۔فاطمہ کو شدید چوٹیں آئیں اور مبینہ طور پر بھاری گاڑی کے پہیوں کے نیچے آکر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ اس کا شوہر اور دو بچے بال بال بچ گئے۔
حادثہ کےبعد لاری ڈرائیور فرار
حادثے کے فوراً بعد لاری کا ڈرائیور فرار ہو گیا جس سے علاقے کے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔اطلاع ملتے ہی بندلا گوڑہ پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا۔
پولیس نےد رج کیا معاملہ
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اہلکار قریبی مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ ملوث گاڑی کی شناخت کی جا سکے اور فرار ڈرائیور کا پتہ لگایا جا سکے۔زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تین مہینے پہلے ہوئی تھی فاطمہ کی شادی
صرف تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ فاطمہ کی شادی صرف تین ماہ قبل ہوئی تھی۔ اس کی ناگہانی موت نے اہل خانہ اور مقامی لوگوں کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے، جس سے محلے میں کہرام مچ گیا ہے۔