Tuesday, September 01, 2026 | 17 ربيع الأول 1448
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد میں24 گھنٹے بس خدمات۔ آج سے 6 روٹس پرنائٹ سروسز

حیدرآباد میں24 گھنٹے بس خدمات۔ آج سے 6 روٹس پرنائٹ سروسز

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Sep 01, 2026 IST

حیدرآباد میں24 گھنٹے بس خدمات۔ آج سے 6 روٹس پرنائٹ سروسز
 حیدرآباد: رات میں چلیں گیں آرٹی سی بسیس
آئی ٹی اور دیگر رات کی شفٹ ملازمین کیلئے سہولت 
رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک بس خدمات 
طلب کے لحاظ سے مزید راستوں تک توسیع کا منصوبہ 
 
تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (TGSRTC) نے حیدرآباد کے باشندوں کے لیے خوشخبری  دی ہے۔ آر ٹی سی  نے رات کو سفر کرنے والوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ آر ٹی سی  نے منگل (یکم ستمبر) سے چھ اہم روٹس پر رات کی بس سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔ یہ بسیں رات 10 یا 11 بجے سے صبح 5 بجے تک مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گی۔

15بسوں کے ذریعہ رات کی خدمات 

گریٹر حیدرآباد زون کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اے سریدھر نے ان تفصیلات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خدمات کل 15 بسوں کے ساتھ شروع کی گئی ہیں جو آئی ٹی کوریڈور کے ساتھ ساتھ گنجان علاقوں کو بھی جوڑتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بسوں کی تعداد میں اضافہ مسافروں کے ردعمل اور مطالبے پر کیا جائے گا۔

نائٹ شفٹوں میں کام کرنے والوں کوسہولت

 اگرچہ RTC اس سے پہلے 'نائٹ رائڈرز' کے نام سے اس طرح کی خدمات چلاتا تھا، لیکن کم  رسپانس کی وجہ سے انہیں بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم شہر میں رات کی شفٹوں میں کام کرنے والے ملازمین بالخصوص آئی ٹی اور ہاسپیٹلٹی سیکٹر کے عملے اور طلبہ کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اب یہ خدمات دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔

 کن علاقوں میں چلیں گیں بسیں اور ان کا روٹ نمبر

222A: کوٹھی سے پٹن چیرو(براہ عابڈس، لکڑی کاپل، کونڈا پور) - ہر 45 منٹ پر ایک بس
218:  افضل گنج/سی بی ایس سے  پٹن چیرو (بذریعہ کوٹھی، کے پی ایچ بی، میاں پور)
219:  سکندرآباد سے پٹن چیرو، پیرادائز،کوکٹ پلی، میاں پور
219: حیات نگر تا سکندرآباد (وایا ایل بی نگر، ناگول ، تارناکہ)
195W: بچوپلی تا ویوراک (آئی ٹی کیمپس کے ذریعے)
10H: کونڈا پور تا سکندرآباد
 
حکام کو یقین ہے کہ یہ نائٹ بسیں رات کو سفر کرنے والوں کو محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مقصد ایپ پر مبنی کیبس پر مسافروں کے انحصار کو کم کرنا ہے۔ TGSRTC نے مشورہ دیا ہے کہ ان خدمات سے متعلق مزید معلومات کے لیے آپ 9959226160 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔