• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • حیدرآباد میں موسم کی شدید بارش۔ شیخ پیٹ میں ریکارڈ 121.8 سینٹی میٹربارش ۔عام زندگی مفلوج

حیدرآباد میں موسم کی شدید بارش۔ شیخ پیٹ میں ریکارڈ 121.8 سینٹی میٹربارش ۔عام زندگی مفلوج

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 04, 2025 IST     

image

 شہر حیدرآباد میں  پیر کی شام تیز گرج چمک کے ساتھ ریکارڈ توڑموسلا دھار بارش ہوئی۔ حیدرآباد کے کئی علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ شام 6 بجے تک سب سے زیادہ 124 ملی میٹر بارش شیخ پیٹ منڈل کے تحت بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد میڑچل-ملکاجگیری ضلع کے قطب اللہ پور کے تحت گجولارامارام کے مہادیو پورم میں 121.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کی وجہ سےعام زندگی متاثر ہوگئیں۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے اور درخت اکھڑنے ٹریفک نظام متاثر دیکھا گیا۔

 

خیریت آباد منڈل کے تحت یوسف گوڑا میں 116 ملی میٹر، سری نگر کالونی میں 105.8 ملی میٹر، جبکہ خیرت آباد میں سی ای ایس ایس میں 99 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کوکٹ پلی میں بستی دواخانہ کے آس پاس کے علاقوں میں 97.5 ملی میٹر اور کوکٹ پلی میں راجیو گروہکلپا میں 94.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ امیرپیٹ میں میتری وانم میں 92.3 ملی میٹر رپورٹ ہوئی۔
 
 
بارش کی وجہ سے حیدرآباد و سکندرآباد جڑواں شہروں کی حدود میں کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راج بھون کے سامنے شدید سیلاب کا پانی جمع  دیکھا گیا ۔ ایک اور موسلا دھار بارش سے حیدرآباد میں کئی مقامات پر ٹریفک جام ہوگیا۔ بنجارہ ہلز روڈ 12 میں پانی بھر گیا اور سگنل کی طرف ٹریفک شدید طور پر مسدود ہو گیا۔ ایک گھنٹے تک گاڑیاں نہیں چلیں۔ بارش کے باعث ٹریفک جام ہونے سے موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وینگل راو پارک پنجہ گٹہ پر درخت گرنے سے ٹریفک نظام متاثر ہوا۔
 
 
حیدرآباد میں تیز ہواؤں، گرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، فلم نگر، پنجہ گٹہ، امیرپیٹ، متھورا نگر، بورابنڈہ، یوسف نگر، ایراگڈہ،صنعت نگر، مہدی پٹنم، لنگر ہاؤس، کاروان، گولکنڈہ اور ضیا گوڑا کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ خیریت آباد، لکڑی کا پل، مادھا پور کوکٹ پلی، حیدر نگر، وویکانند نگر، حمایت نگر، کوٹھی، سلطان بازار، بشیرباغ، کاپرا، چندا نگر، موسی پیٹ، بیگم پیٹ، ملکاجگیری، مشیرآباد، مہدی پٹنم، گوشہ محل، ملک  پیٹ، اپل، ایل بی نگر، الوال، سنتوش نگر، سعید آباد  اور دیگر مقامات پر بھاری بارش ہوئی۔ موسلا دھار بارش صرف ایک گھنٹے سے ڈیڑھ گھنٹے میں ہوئی۔
 
 

 تقریباً دو ہفتوں کےبعد شہرمیں مانسون پھر سرگرم ہوگیا۔ دودن سے شہرمیں شدید دھوپ دیکھی گئی۔ شدید دھوپ کےبعد بارش سے عوام کو ایک جانب راحت ملی دوسری جانب سڑکوں پر پانی جمع ہونے سےعوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عام زندگی مفلوج نظر آئی۔ سڑکیں تالابوں کانظارہ پیش کررہی تھیں۔ گاڑیاں ڈوب گئیں۔ جی ایچ ایم سی، ایس ڈی آف ایف، ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی، اور، پولیس حائیڈرا ٹیمیں  متحرک ہو گئے۔ پانی کی نکاسی کےنظام کو بہتر کرنے میں جڑ گئے۔ شہر میں کئی مقامات پر درخت اکھڑنے کی بھی اطلاعات ہیں۔