Monday, May 12, 2025 | 14, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ہند-پاک کشیدگی:امریکہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ کیاجاری

ہند-پاک کشیدگی:امریکہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ کیاجاری

Reported By: Munsif TV | Edited By: | Last Updated: May 07, 2025 IST     

image
22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں، ہندوستان نے پاکستان کے صوبہ پنجاب اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی مقامات پر حملے کئے۔ اسے آپریشن سندور کا نام دیا گیا۔ بھارت کے اس اقدام کے پیش نظر امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو تنازعہ والے علاقے سے نکل جانے کا مشورہ دیا ہے۔امریکی مشن نے کہا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے ہندوستان کے 'آپریشن سندور' کے بعد ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
 

سیکیورٹی الرٹ  جاری :

'ملٹری ایکٹیویٹی اینڈ کلوزڈ ایئر اسپیس' کے عنوان سے جاری سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں ہندوستان کے فوجی حملوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں، یہ ایک بدلتی ہوئی صورتحال ہے اور ہم پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور مسلح تصادم کے امکانات کی وجہ سے ہندوستان-پاکستان سرحد اور لائن آف کنٹرول کے آس پاس  والے علاقوں کے لیے 'سفر نہ کرنے' کی ایڈوائزری اور عام طور پر پاکستان کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی 'سفر پر نظر ثانی' کی ایڈوائزری یاد دلائی جاتی ہے۔
 
اس میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو احتیاط برتنی چاہیے اور اگر آپ اپنے آپ کو غیر متوقع طور پر فوجی سرگرمی کے قریب پائیں، تو علاقہ چھوڑ دیں۔ اگر نقل مکانی کرنے سے قاصر ہوں تو محفوظ پناہ تلاش کریں، حفاظتی منصوبے پر نظرثانی کریں، محفوظ رہیں، اردگرد سے آگاہ رہیں، شناختی کارڈ ساتھ  رکھیں، اور حکام کے ساتھ تعاون کریں۔