Thursday, October 30, 2025 | 08, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • انڈیا اتحاد کا انتخابی منشور جاری:ہر خاندان سے ایک نوکری کاوعدہ،جانیے کیا ہے اہم وعدے اور اعلانات؟

انڈیا اتحاد کا انتخابی منشور جاری:ہر خاندان سے ایک نوکری کاوعدہ،جانیے کیا ہے اہم وعدے اور اعلانات؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Oct 28, 2025 IST

انڈیا اتحاد کا  انتخابی منشور جاری:ہر خاندان سے ایک نوکری کاوعدہ،جانیے کیا ہے اہم وعدے اور اعلانات؟
انڈیا اتحاد نے 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اسے "تیجسوی عہد نامہ " کا نام دیا گیا ہے۔ اس انتخابی منشور میں مہا گٹھ بندھن نے روزگار، سماجی انصاف، خواتین کی بااختیاری اور کسانوں کے مفادات کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا ہے۔ گٹھ بندھن نے کہا کہ یہ صرف ایک انتخابی منشور  نہیں، بلکہ خوشحال اور انصاف پر مبنی بہار کی تعمیر کا تاریخی عہد ہے۔ پیش کردہ اس منشور میں نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت پر گزشتہ دو دہائیوں میں حکمرانی کی ناکامی، بدعنوانی اور بے روزگاری بڑھانے کا بھی  الزام لگایا گیا ہے۔
 

اہم وعدے اور اعلانات:

 
ہر خاندان سے ایک نوکری: 
 
انڈیا گٹھ بندھن کی حکومت بننے کے 20 دن کے اندر ہر خاندان کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کا ایکٹ لانے کا وعدہ۔ 20 ماہ کے اندر نوکریوں کا عمل شروع کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
 
خواتین کے لیے مائی۔بہن مان یوجنا:
  
خواتین کو 1 دسمبر سے 2,500 ماہانہ معاشی امداد دی جائے گی۔ پانچ سالوں میں انہیں کل 30,000 سالانہ امداد ملے گی۔ بیٹیوں کے لیے ‘BETI’ اور ماؤں کے لیے ‘MAI’ یوجنا لانے کا اعلان۔
 
کنٹریکٹ ملازمین مستقل ہوں گے:
  
تمام کنٹریکٹ اور آؤٹ سورسنگ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ جیویکا دیدیوں کو سرکاری ملازم کا درجہ اور 30,000 تنخواہ دی جائے گی۔
 
پرانی پنشن اسکیم کی واپسی:
  
ریاست میں OPS (Old Pension Scheme) کو دوبارہ نافذ کرنے کا وعدہ۔
 
مفت بجلی اور پنشن:
  
ہر خاندان کو 200 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔ بوڑھوں، بیواؤں اور معذوروں کے لیے بالترتیب 1,500 اور 3,000 ماہانہ پنشن کا انتظام ہوگا۔
 
تعلیم اور روزگار پر زور: 
 
ہر سب ڈویژن میں خواتین کالج اور 136 بلاکس میں نئے ڈگری کالج کھولنے کا اعلان۔ مقابلہ جاتی امتحانات کے فارم فیس ختم کرنے اور طلباء کو امتحانی مرکز تک مفت سفر سہولت دینے کا وعدہ بھی شامل ہے۔
 
کسانوں کے لیے MSP گارنٹی: 
 
تمام فصلوں کی کم سے کم امدادی قیمت پر خریداری کی گارنٹی دی جائے گی اور منڈیوں کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔
 
صحت کی حفاظت:
  
ہر شخص کو 25 لاکھ تک مفت صحت انشورنس دینے کی بات کہی گئی ہے۔ ضلعی ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کو سپر اسپیشلٹی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔
 
منریگا اور ریزرویشن کی توسیع:
  
منریگا مزدوری 255 سے بڑھا کر 300 کرنے اور کام کے دنوں کو 100 سے بڑھا کر 200 کرنے کا اعلان۔ ساتھ ہی، OBC اور SC/ST طبقات کے لیے ریزرویشن فیصد بڑھانے اور اسے آئین کی نویں شیڈول میں شامل کرنے کا تجویز بھی کیا گیا ہے۔
 
زیرو ٹالرینس پالیسی:
  
جرائم اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کا دعویٰ۔ پولیس افسران کے لیے مقررہ مدت کار طے کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
 
اقلیتوں اور وقف جائیداد کا تحفظ:
  
وقف ترمیمی بل پر روک لگانے اور جائیدادوں کے شفاف انتظام کا وعدہکیا گیا ہے۔ساتھ ہی  بودھ گیا کے بودھ مندروں کا انتظام بودھ کمیونٹی کو سونپنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ 
 
مہا گٹھ بندھن کا این ڈی اے حکومت پر حملہ  :
 
عہد نامے کے ذریعے مہا گٹھ بندھن نے این ڈی اے حکومت پر براہ راست حملہ کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار نے 20 سالوں میں سشاسن کے نام پر صرف ناانصافی، ہجرت اور بے روزگاری دیکھی ہے۔ اب وقت ہے انصاف پر مبنی اور نئے بہار کی تعمیر کا۔
 
کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا، 'مہا گٹھ بندھن نے سب سے پہلے اپنے وزیر اعلیٰ امیدوار کا اعلان کیا۔ ہم نے اپنا منشور نامہ بھی سب سے پہلے جاری کیا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بہار کے لیے کون سنجیدہ ہے۔ ہم نے پہلے دن سے طے کر لیا تھا کہ ہم بہار کے لیے کیا کریں گے۔ ہمیں بہار کو پٹری پر لانا ہے۔ آج کا دن بہت اہم ہے کیونکہ بہار ریاست اس 'عہد نامہ ' کا انتظار کر رہی تھی۔
 
30-35 سال بہار کی خدمت کریں گے:
 
اس موقع پر وی آئی پی سربراہ اور مہا گٹھ بندھن کے ڈپٹی سی ایم چہرے مکیش سہنی نے کہا، آج ہم نے ایک نئے بہار کے لیے عہد نامہ لانچ کیا ہے۔ اگلے 30-35 سالوں تک ہم بہار کے لوگوں کی خدمت کے لیے کام کریں گے۔ ہم عوام کی تمام امنگوں کو پورا کریں گے۔ ہم عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔ ریاست کی عوام مہا گٹھ بندھن کے حق میں کھڑی ہے اور ہم بہار میں حکومت بنا رہے ہیں۔ دوسری طرف، این ڈی اے کے پاس کوئی 'عہد' نہیں ہے۔