Monday, May 12, 2025 | 14, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • پاکستان اگلے مورچوں پر فوج کی تعیناتی بڑھا رہا ہے، حملے میں اسپتال اور اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا: وزارت خارجہ

پاکستان اگلے مورچوں پر فوج کی تعیناتی بڑھا رہا ہے، حملے میں اسپتال اور اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا: وزارت خارجہ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 10, 2025 IST     

image
پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ، وزارت دفاع اور وزارت خارجہ نے آج مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس دوران سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ پاکستان کی سرگرمیوں کو گزشتہ 2-3 دنوں سے بلا اشتعال اور جارحانہ طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا بھارت متوازن اور مساوی انداز میں جواب دے رہا ہے۔دریں اثنا، کرنل صوفیہ قریشی نے کہا، پاکستانی فوج کا  پوری مغربی سرحد پر پرتشدد سرگرمیاں جاری  ہے۔ پاکستان نے اسکولوں اور طبی مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔
 

26 سے زائد مقامات پر دراندازی کی کوششیں کی گئیں:کرنل قریشی 

کرنل قریشی نے کہا، پاکستان نے لڑاکا طیارے، ڈرون اور میزائل استعمال کیے، اس نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھی فائر کیے، سری نگر سے نالیہ تک 26 سے زائد مقامات پر فضائی دراندازی کی کوششیں کی گئیں۔ ادھم پور، پٹھانکوٹ، آدم پور اور بھوج میں ایئر بیسز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان نے پنجاب کے ائر بیس پر میزائل حملہ کرنے کی کوشش کی ،اس دوران اسکول اور میڈیکل کمپلیکس  پر بھیع حملہ کیا گیا ۔
 

ایس-400 کو نقصان پہنچانے کی خبریں جھوٹی ہیں:وزارت خارجہ

کرنل قریشی نے کہا، پاکستان نے آدم پور اور سورت پور میں ایس-400، نگروٹا میں گولہ بارود کے مرکز اور براہموس سہولت کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ تمام سہولیات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔اس دوران کرنل قریشی نے بھارتی فوجی اڈوں کی تصاویر بھی دکھائیں اور کہا کہ وہاں سب کچھ نارمل ہے۔ہندوستان نے کہا کہ کپواڑہ، بارہمولہ، پونچھ، راجوری اور اکھنور میں توپ خانے اور مارٹروں سے شدید گولہ باری جاری ہے۔
 

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان شہریوں پر حملے کر رہا :

سکریٹری خارجہ مصری نے کہا، پاکستان بہت سے جھوٹے دعوے کر رہا ہے۔ پاکستانی حکومتی ایجنسیاں حملے اور تباہی کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ یہ سب جھوٹ ہے۔ یہ دعوے کہ بڑے حملے بجلی، انفراسٹرکچر کے نظام پر کیے گئے، جھوٹے ہیں۔ پاکستان مسلسل شہریوں اور شہری عمارتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وہ بھارت میں فرقہ وارانہ تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشمیر میں ایک اشتہاری افسر اور جموں کشمیر میں شہریوں پر حملے کر رہا ہے۔
 

بھارت نے پاکستان کے 3 ائیر بیس تباہ کر دیئے۔ 

پاکستان نے کل رات اور آج صبح بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا ۔ اس کے جواب میں بھارت نے پاکستان کے کم از کم 3 ایئربیس پر حملہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان نے جموں کے قریب پاکستانی پوسٹوں اور دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کو تباہ کیا ہے ۔ یہاں سے بھارت میں ڈرون برسائے جا رہے تھے۔