Wednesday, June 25, 2025 | 29, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • بھارت۔انگلینڈ پہلا ٹیسٹ: پہلےدن دونوں ممالک کےکھلاڑیوں نےاحمد آباد طیارہ حادثےکےمہلوکین کوپیش کیاخراج عقیدت۔ بازو پرسیاہ پٹیاں باندھیں۔

بھارت۔انگلینڈ پہلا ٹیسٹ: پہلےدن دونوں ممالک کےکھلاڑیوں نےاحمد آباد طیارہ حادثےکےمہلوکین کوپیش کیاخراج عقیدت۔ بازو پرسیاہ پٹیاں باندھیں۔

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 20, 2025 IST     

image
 انگلینڈ کے ہیڈنگلے میں اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ  کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت انگلینڈ دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن احمد آباد طیارہ حادثہ کے مہلوکین  کو اخراج عقیدت پیش کیا۔اور ان کے احترام  میں بازو پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے  کہا کہ قومی ترانہ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیم میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جو احمد آباد میں گزشتہ ہفتے پیش آئے خوفناک واقعات سے متاثر ہوئے ہیں۔

انگلینڈ نے جیتا ٹاس

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ  جمعہ سے ہیڈنگلے میں کھیلا جا رہا ہے۔ شبھمن گل ٹیم انڈیا کی قیادت کررہے ہیں جبکہ بین اسٹوکس انگلینڈ کے کپتان ہیں۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی ہندوستانی ٹیم پہلے بلے بازی کررہی ہے۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے سائی سدرشن نے ڈیبیو کیا ہے، جبکہ کرون نائر کی لمبے عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اور سرفراز  کو پہلے ٹیسٹ میں جگہ نہیں دی گئی  ہے۔ انڈیا نے پہلی ایننگ میں لنچ تک  دو وکٹ کے نقصان پر92 رن بنائے ہیں۔

سیریز دونوں ٹیموں کیلئےاہم 

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 سائیکل کی پہلی سیریز ہوگی۔ یہ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے۔ ہندوستان نے آخری بار سال 2007 میں انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان نے وہاں کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 136 ٹیسٹ میچز ہو چکے ہیں۔ ان 136 میچوں میں سے بھارت نے صرف 35 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے 51 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 50 میچ ڈرا ہوئے ہیں۔