پاک بھارت جنگ بندی معاہدے کے بعد کموڈور راگھو آر نائر، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کرنل صوفیہ قریشی نے پریس کانفرنس کی۔ اس دوران کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ بھارت نے مساجد کو نشانہ نہیں بنایا اور حملے میں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جھوٹے الزامات لگائے کہ ہندوستانی فوج نے مساجد کو نقصان پہنچایا۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور ہماری فوج ہندوستان کی آئینی اقدار کی بہت خوبصورت عکاسی ہے۔
کرنل صوفیہ نے مزید کہا کہ:
کرنل صوفیہ نے کہا، پاکستان نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے Jf-17 کے ذریعے ہمارے ایس 400 اور براہموس میزائل بیس کو نقصان پہنچایا، جو کہ سراسر غلط ہے، دوسری بات، اس نے ایک غلط معلومات کی مہم بھی چلائی کہ سرسا، جموں، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا، نالیہ اور بھوج میں ہمارے ایئربیس کو نقصان پہنچایا گیا ،انکی یہ بات پوری طرح سے غلط ہے، اسکے علاوہ پاکستان کے مطابق یہ چنڈی گڑھ اور ویاس میں گولہ بارود کے ڈپو کو نقصان پہنچا، جو کہ مکمل طور پر غلط ہے۔
فوجی سرگرمیاں روکنےپر اتفاق:
ساتھ ہی کموڈور راگھو آر نائر نے کہا، سمندر، فضائی اور زمین پر تمام فوجی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ کو اس معاہدے پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کموڈور نیر نے کہا، ہم ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل کریں گے۔ ہم مادر وطن کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار، چوکس اور پرعزم ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ہر وار کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔