Monday, May 25, 2026 | 07 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ میں گرمی کی لہر کے درمیان بارش سے ملی راحت

تلنگانہ میں گرمی کی لہر کے درمیان بارش سے ملی راحت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 25, 2026 IST

تلنگانہ میں گرمی کی لہر کے درمیان بارش سے ملی راحت
تلنگانہ کے کئی حصوں میں گرج چمک اور درمیانی بارش ہوئی، جس سے شدید گرمی کی لہر سے کافی راحت ملی۔ حیدرآباد، میدک اور سوریا پیٹ میں بارش ہوئی جبکہ گھٹکیسر میں ژالہ باری ہوئی۔ تاہم، تیز ہواؤں نے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا، ٹریفک میں خلل ڈالا اور دھان کا ذخیرہ بھیگ گیا، جس سے چند علاقوں میں کسانوں کو تشویش ہوئی۔
 
حیدرآباد کے علاقہ  ونستھلی پورم، حیات نگر، پدا عنبرپیٹ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جنگاؤں ضلع کے نرمیٹا منڈل میں تیز ہواؤں نے کچے  گھروں کےچھت  اڑا دیے۔ بڑے بڑے درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔
 
گھٹکیسر میں ژالہ باری ہوئی۔ میدک اور سوریا پیٹ اضلاع میں بھی بارش ہوئی جس سے گرمی سے پریشان لوگوں کو کچھ راحت ملی۔ موسلا دھار بارش نے میدک شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ کسانوں نے اپنے غم کا اظہار کیا کیونکہ میدک سمیت کئی علاقوں میں مارکیٹ یارڈ اور اناج جمع کرنے کے مراکز میں تھیلے گیلے ہو گئے تھے۔
 
گنی روورم منڈل کے گنی روورم اور پارویلا میں پیر کو تیز بارش اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ خریداری مراکز پر غلہ گیلا اور گدلا ہوگیا۔ جو تھیلے تولے گئے وہ گیلے ہو گئے۔ کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بغیر کسی کٹوتی کے گیلا اناج خریدا جائے۔تیز بارش کے باعث بجلی کے کھمبے اور درخت گھروں پر گر گئے۔ پارویلا میں تیز آندھی کی وجہ سے ایک درخت گر گیا اور گرام پنچایت کے ٹریکٹر کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس دوران ان تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا۔
 
میدک میں آج ہوئی بے وقت بارش نے تباہی مچا دی۔ تیز ہوائوں کے ساتھ ہوئی موسلادھار بارش کے باعث برقی بھی منقطع ہوگئی جس سے مقامی لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق آج دوپہر میں میدک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی شہر کی متعدد کالونیوں میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ بجلی کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور مرمت کا کام شروع کر دیا۔ بارش کے باعث کاروباری سرگرمیاں بالخصوص بازاروں میں مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئیں۔