• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • بھارت سخوئی لڑاکا طیاروں کو کرے گااپ گریڈ ، جدید میزائلوں اور ریڈاروں سےہوں گے لیس

بھارت سخوئی لڑاکا طیاروں کو کرے گااپ گریڈ ، جدید میزائلوں اور ریڈاروں سےہوں گے لیس

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 03, 2025 IST     

image
ہند -پاک تنازع اور  آپریشن سندو رکے بعد ہندوستان مسلسل اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے پر کام کر رہا ہے۔ اب ہندوستان اپنے Su-30MKIلڑاکا طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔ 2 مرحلوں میں مکمل ہونے والے اس پروجیکٹ کے لیے 66,829 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت اگلے 3-4 سالوں میں 84 Su -30MKIطیاروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کو 'سپر 30' کا نام دیا گیا ہے۔
 
اپ گریڈیشن کے بعد سخوئی طیارے کو 2055 تک استعمال کیا جا سکے گا:
 
طیارے کو اپ گریڈیشن کے بعد، سخوئی طیارے اگلے 30 سالوں تک خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ یہ عمل 2 مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں نئے ایویونکس اور ہتھیاروں اور میزائل سسٹم کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر طیارے میں نصب کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں طیارے میں انجن کی کارکردگی اور جنگی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔ یہ منصوبہ سال 2026 میں شروع ہونے کی امید ہے۔
 
طیاروں میں کیا - کیااپ گریڈ کیا جائے گا؟
 
طیارے میں گیلیم نائٹرائیڈ پر مبنی AESA ریڈار نصب کیا جائے گا، جو جیمنگ مزاحمتی صلاحیتوں سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک ہدف کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طیارے کے کاک پٹ میں نئی ​​نسل کے ٹچ وائیڈ اسکرین ڈسپلے، جدید ترین مشن کنٹرول کمپیوٹرز اور وائس ایکٹیویٹڈ سسٹم نصب ہوں گے، جس سے پائلٹ کا کام آسان ہو جائے گا۔ Su-30MKI طیارے دیسی ہتھیاروں سے لیس ہوں گے۔ ان میں 
آسٹرا Mk-1،Mk-2،Mk-3 اور BrahMos-A سپرسونک کروز میزائل نصب کیے جائیں گے۔
 
اپ گریڈ کے بعد سخوئی پاکستانی F-16 کو شکست دے گا؟
 
توقع ہے کہ اس اپ گریڈ سے سخوئی کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ 2019 کے بالاکوٹ حملے کے دوران ، سخوئی جیٹ طیاروں نے مبینہ طور پر اپنی محدود ریڈار صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان کے F-16 کے خلاف جدوجہد کی۔ اپ گریڈ میں ریڈار کو جدید بنانا، F-16 جیسے طیاروں سے ممکنہ طور پر خطرات کو بے اثر کرنا بھی شامل ہے۔ بھارت 5ویں نسل کے لڑاکا طیاروں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔
 
سخوئی طیارے کی خاصیت :
 
ہندوستان نے 1990 کی دہائی میں روس کے ساتھ سخوئی طیاروں کا معاہدہ کیا تھا ۔ دو انجنوں والا یہ طیارہ 2100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک وقت میں 3000 کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے۔ اس میں 12 ہارڈ پوائنٹس ہیں، جن میں 8000 کلو گرام وزنی ہتھیار نصب کیے جا سکتے ہیں۔ یہ براہموس میزائلوں سے بھی لیس ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 56,000 فٹ کی بلندی تک اڑ سکتا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے پاس سب سے زیادہ سخوئی طیارے ہیں۔