اس وقت ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں وراٹ کوہلی کے لیے سب سے بڑا مسئلہ خراب فارم ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہونا ہے اور اس سے قبل ٹیم انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف احمد آباد میں آخری ون ڈے کھیلنے والی ہے۔دوسرے ون ڈے میں کوہلی صرف 5 رنز بنا سکے۔ پہلے میچ میں وہ انجری کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔احمد آباد میں بھی ون ڈے میں اس کھلاڑی کے اعداد و شمار کچھ خاص نہیں رہے ہیں۔
نریندر مودی اسٹیڈیم میں کوہلی کے اعداد و شمار کیسے ہیں؟
کوہلی نے اس میدان پر پہلا ون ڈے میچ سال 2010 میں کھیلا تھا۔ آخری بار انہیں سال 2023 میں یہاں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔انہوں نے اب تک اس میدان پر 9 ون ڈے میچ کھیلے ہیں اور 9 اننگز میں 27.33 کی انتہائی خراب اوسط کے ساتھ صرف 246 رنز بنائے ہیں۔ ان کے بلے نے اس میدان پر ایک بھی سنچری نہیں بنائی ہے۔انہوں نے یہاں 2 نصف سنچریاں بنائی ہیں اور ان کا بہترین اسکور 57 رنز ہے۔
کوہلی کا بیٹ کسی بھی فارمیٹ میں نہیں چل رہا۔
کوہلی نے گزشتہ 5 ون ڈے اننگز میں 54، 24، 14، 20 اور 5 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی نے آخری نصف سنچری 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلاتھا۔کوہلی نے اپنی کھوئی ہوئی فارم کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے رنجی ٹرافی بھی کھیلا مگرصرف 6 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کے خلاف آخری 3 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 17، 6، 36، 5 اور 3 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے خلاف کوہلی کے اعداد و شمار
کوہلی نے پہلا ون ڈے 2011 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ اب تک 37 میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے 37 اننگز میں 40.75 کی اوسط سے 1345 رنز بنائے ہیں۔ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں کوہلی کی سب سے کم اوسط انگلینڈ کے خلاف رہی ہے۔انہوں نے 3 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 122 رنز ہے۔ انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ رنز (2652) بنائے ہیں۔
کوہلی کے ون ڈے کیریئر پر ایک نظر
کوہلی نے اپنا پہلا ون ڈے سال 2008 میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا تھا۔ انہوں نے اب تک ہندوستان کے لئے 296 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔اسکےعلاوہ انہوں نے 284 اننگز میں 57.96 کی عمدہ اوسط سے 13911 رنز بنائے ہیں۔انہوں نے 50 سنچریاں اور 72 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 183 رنز ہے۔ کوہلی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں.