Friday, February 21, 2025 | 22, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • چیمپئنز ٹرافی سے پہلے بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ مورکل جنوبی افریقہ ہوئے روانہ

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ مورکل جنوبی افریقہ ہوئے روانہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 18, 2025 IST     

image
چیمپئنز ٹرافی بدھ سے شروع ہو رہی ہے۔ وہیں اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ مورنے مورکل دبئی سے اپنے ملک جنوبی افریقہ واپس جائیں گے۔ اس کے پیچھے ذاتی وجوہات بتائی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز مورنے مورکل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے تھے۔ دریں اثنا، مورنے مورکل پیر کو ہندوستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران موجود نہیں تھے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق مورنے مورکل کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔
 

مورنے مورکل دوبارہ کب ٹیم میں شامل ہوں گے؟

 
اب سوال یہ ہے کہ اگر مورکل کی جنوبی افریقہ واپسی ہورہی ہے تو وہ ہندوستانی ٹیم میں  واپس کب شامل ہوں گے؟ کیا وہ چیمپئنز ٹرافی کے بیچ میں واپس ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوں گے؟ یا وہ ٹورنامنٹ کے دوران ہندوستانی ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے؟ تاہم اس سوال پر شک و شہبات ظاہر کیے جارہاہے ہیں  تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔  یاد رہے کہ  چیمپئنز ٹرافی بدھ سے شروع ہو رہی ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
 
چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف کرے گی۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 2 مارچ کو آمنے سامنے ہوں گی۔