نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اتوار سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت چوٹ کی وجہ سے پوری ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی جگہ دھرو جوریل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پنت ہفتہ کو پریکٹس سیشن کے دوران چوٹیل ہو گئے تھے۔ آئیے پوری خبر پر نظر ڈالتے ہیں۔
بی سی سی آئی نے کیا جاری کیا بیان؟
بی سی سی آئی نے کہا، ہفتہ دوپہر بی سی اے اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پنت کو دائیں طرف پیٹ کے حصے (لیٹرل ایبڈومینل ایریا) میں اچانک درد اٹھا تھا۔ انہیں فوری طور پر ایم آر آئی سکین کے لیے لے جایا گیا۔ جانچ میں پتا چلا کہ انہیں سائیڈ سٹرین ہوا ہے۔ ایسے میں انہیں پوری ون ڈے سیریز سے باہر کر دیا گیا۔ جسکے بعد کمیٹی نے دھرو جوریل کو پنت کے متبادل کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا ۔
ہند۔نیوزی لینڈ ونڈے انٹرنیشنل میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے؟
پہلا اوڈی آئی میچ بروڈا کرکٹ ایسوسی ایشن، وڈدرا گجرات میں11 جنوری کو کھیلا جائےگا۔
دوسرا اوڈی آئی میچ ،14 جنوری کو نرجن شاہ اسٹیڈیم راجکوٹ گجرات میں کھیلا جائےگا۔
تیسرا اور آخری ونڈے انٹر نیشنل میچ 18 جنوری ہولکار کرکٹ اسٹیڈیم اندور،مدھیہ پریش میں کھیلنا طے پایا ہے۔
اسکےعلاوہ دونوں ٹیمیں 5 ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیلیں جائیں گے:
پہلاٹی 20میچ 21 جنوری، کو ودھربا کرکٹ ایسوسی ایشن ناگپور
دوسراٹی 20 میچ23 جنوری کو شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم رائے پور
تیسرا ٹی 20 میچ25 جنوری کو اے سی اے اسٹیڈیم گوہاٹی
چوتھاٹی 20 میچ28 جنوری کو ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اےسی اے۔وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم وشاکھاپٹنم
پانچواں ٹی20 میچ31 جنوری گرین فلیڈ انٹرنینشل اسٹیڈیم تروننتھاپورم میں کھیلا جائےگا۔