Monday, May 12, 2025 | 14, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ہند-پاک کشیدگی :سرحد پر چوکسی میں مزید اضافہ،سرچ آپریشن جاری۔ سرحدی علاقوں کی عوام کیلئے اڈوائیرزی جاری

ہند-پاک کشیدگی :سرحد پر چوکسی میں مزید اضافہ،سرچ آپریشن جاری۔ سرحدی علاقوں کی عوام کیلئے اڈوائیرزی جاری

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 07, 2025 IST     

image
ہندوستان کی جانب سے آپریشن سندور کے بعد سرحدوں پر مزید چوکسی بڑھادی گئی ہے۔ یہاں سخ سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ چیک پوسٹ قائم کرتے ہوئے ہر آنے اور جانے والی گاڑیوں کی سختی کے ساتھ تلاشی لی جارہی ہے۔ بتادیں کہ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف آپریشن سند ور شروع کیا ہے،جسکے تحت علاقوں میں عام شہریوں کیلئے بھی اڈوائیزری جاری کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیاہے۔ اس کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھاکہ ہندوستان ہر حملہ کا منہ توڑ جواب دینے کا اہل ہے۔ 
 
پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے شبھم دویدی کے والد سنجے دویدی نے ہندوستان کی جانب سے آپریشن سندنور پر اپنی مسرت کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے 140 ہندوستانیوں کے جذبات کو سمجھا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے آج رات دو بجے سے کچھ بہتر محسوس کیاہے کیونکہ ہندوستانی فوجیوں نے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیاہے۔ 
 
اس دوران سرحد پر جاری کشیدگی کے درمیان قومی دارالحکومت نئی دہلی سے کئی پوازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔تاہم اس کے باوجود مسافرین اس بات کو لیکر خوش ہے کہ ہندوستان نے پاکستان سے پلوامہ اور پہلگام حملوں کا بدلہ لے لیاہے۔ مسافرین نے کہاکہ ہم نے پانچ کے بدلے پچیس کا نشانہ پورا کرلیاہے۔ جس طرح کی حرکتیں پاکستان کرتا آرہاتھا اس کیلئے اس طرح کا جواب دینا ضروری تھا۔