Thursday, January 01, 2026 | 12, 1447 رجب
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • نئے سال کی آمد پر مہنگائی کا جھٹکا،ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بمپر اضافہ

نئے سال کی آمد پر مہنگائی کا جھٹکا،ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بمپر اضافہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jan 01, 2026 IST

نئے سال کی آمد پر مہنگائی کا جھٹکا،ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بمپر اضافہ
نئے سال 2026 کے آغاز ہوتے ہی زور کا جھٹکا لگا ہے۔ آئل کمپنیوں نے آج جمعرات کی صبح گیس سلنڈر کی قیمتیں اپ ڈیٹ کر دی ہیں۔ نئی قیمتیں آج صبح سے ہی نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
 
تازہ اطلاعات کے مطابق آئل کمپنیوں نے 19 کلو گرام والے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بمپر اضافہ (LPG Cylinder Price Hike) کیا ہے۔ دارالحکومت دہلی سے لے کر تمام شہروں میں یہ قیمتیں نافذ ہوئی ہیں۔ کمپنیوں نے فی سلنڈر تقریباً 111 روپے کا بمپر اضافہ کیا ہے۔ وہیں، آئل کمپنیوں نے 14 کلو گرام والے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
 
نئے سال کے پہلے دن سے نئی ریٹس نافذ:
 
کمپنیوں کی ویب سائٹ کے مطابق نئی ریٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں اب تک 19 کلو گرام والے سلنڈر کی قیمت 1580.50 روپے تھی، لیکن آج سے یہی سلنڈر 1691.50 روپے میں ملے گا۔ ممبئی میں اسی سلنڈر کی قیمت 1531.50 روپے سے بڑھ کر 1642.50 روپے ہو گئی ہے۔ کولکتہ کی بات کریں تو کمرشل گیس سلنڈر کی نئی قیمت 1795 روپے ہو گئی ہے۔ پہلے یہی سلنڈر 1684 روپے میں فروخت ہوتا تھا۔ چنئی میں بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ نئی قیمتیں 1849.50 روپے ہو گئی ہیں۔ پہلے اس کی قیمت 1739.50 روپے تھی۔
 
پچھلے مہینے دسمبر میں قیمتیں کم ہوئی تھیں:
 
آئل کمپنیوں نے پچھلے مہینے دسمبر 2025 میں صارفین کو ریلیف دیا تھا۔ قومی دارالحکومت میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 10 روپے کی کٹوتی کی گئی تھی۔ وہیں، ممبئی اور چنئی میں 11 روپے کم کیے گئے تھے۔
 
نومبر میں بھی کٹوتی ہوئی تھی:
 
آپ کو بتاتے چلیں کہ نومبر 2025 میں بھی آئل کمپنیوں نے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کٹوتی کی تھی۔ یہ کٹوتی صرف 5 روپے کی تھی۔ وہیں، اکتوبر میں کمپنیوں نے قیمتوں کو بڑھا کر جھٹکا دیا تھا۔ آئل کمپنیوں نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں جوں کی توں رکھی ہیں۔ ان کی قیمتوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آخری بار اس کی قیمتیں 8 اپریل 2025 کو تبدیل کی گئی تھیں۔ تب سے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔