Wednesday, June 25, 2025 | 29, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ایران اسرائیل کشیدگی:ایران سے ہندوستانی شہریوں کو ملک واپس لانے کے اقدامات جاری

ایران اسرائیل کشیدگی:ایران سے ہندوستانی شہریوں کو ملک واپس لانے کے اقدامات جاری

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 23, 2025 IST     

image
اسرائیل اور ایران کے درمیان دو ہفتوں سے جاری فوجی تنازعہ کے درمیان ہندوستان نے اپنے شہریوں کی بحفاظت واپسی کیلئے آپریشن سندھو شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت اتوار کی رات 11:30 بجے ایک خصوصی طیارہ 285 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایران کے شہر مشہد سے دہلی پہنچا۔ مصیبت زدہ ایران سے بحفاظت واپسی کے بعد ہندوستانیوں کی خوشی قابل دید تھی۔ ایئرپورٹ پر اپنے پیاروں سے ملنے کے بعد ان کے چہرے چمک اٹھے۔ آپریشن سندھو کے تحت اب تک کل 1713 ہندوستانی شہریوں کو ایران سے ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔
 
  وزیر مملکت نے کہا کہ ایران سے 285 ہندوستانی شہریوں کو لے کر انخلاء کی خصوصی پرواز نئی دہلی پہنچی ہے۔ اس پرواز میں بنیادی طور پر 10 ریاستوں  بہار، جموں کشمیر، دہلی، اتر پردیش، راجستھان، گجرات اور مہاراشٹرا سمیت دیگر علاقوں سے ہندوستانی شہری سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران سے نکالے گئے ہندوستانی شہریوں کی کل تعداد اب 1713 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے آئندہ 2 دنوں کیلئے ایران سے مزید 2-3 پروازیں طے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور اسرائیل میں رہنے والے تمام ہندوستانی شہریوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
 
ایران اسرائیل جنگ کا تجارت پر اثر:
 
ایشیائی منڈیوں میں  آج اس خبر کے بعد تیزی سے گراوٹ ہوئی کہ امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔ خام تیل کی قیمت پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سرمایہ کار تہران کی اگلی چالوں کے بارے میں تیزی سے پریشان ہو رہے تھے جس سے تیل کی عالمی سپلائی متاثر ہو رہی تھی۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس پیش رفت کا اثر عالمی اقتصادی سرگرمیوں اور افراط زر پر پڑ سکتا ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمتیں ابتدائی تجارت میں 2.7 فیصد بڑھ کر 79.12 ڈالر فی بیرل ہوگئیں جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 2.8 فیصد بڑھ کر 75.98 ڈالر ہوگئی جوکہ جنوری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
 
 تاہم اسٹاک مارکیٹوں میں کچھ کچھ تیزی آئی۔اس کے علاوہ سونے کی قیمت 0.1 فیصد کم ہوکر 3,363 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر 0.3 فیصد بڑھ کر 146.48 ین ہو گیا جبکہ یورو 0.3 فیصد گرکر 1.1481 ڈالر پر آ گیا۔ ڈالر انڈیکس 0.17 فیصد بڑھ کر 99.078 پر پہنچ گیا۔