کئی مہینوں سے ایران کی جیل میں قید نوبل امن انعام یافتہ نرگِس محمدی کو ضمانت مل گئی ہے ،جسکےبعدانہیں تہران کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پورٹس کےمطابق نرگِس محمدی کا علاج انکی اپنی میڈیکل ٹیم کے ذریعہ اسپتال میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ6 مئی کو طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے ان کا معائنہ کیا تھا، جس دوران انکے سینے، کمر اور بازوؤں میں شدید درد کی شکایت تھی۔
جسکے بعد نرگِس محمدی کے خاندان اور حامیوں نے ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر علاج میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا تھا،ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ سسٹم میں انٹیلی جنس ایجنسی کا غلبہ ہے اور وہی سب کچھ کنٹرول کر رہے ہیں۔ اگر انہیں اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ انہیں مار ڈالنا چاہتے ہیں۔
نرگِس محمدی کون ہیں؟
نرگِس محمدی ایک مشہور انسانی حقوق کی کارکن اور صحافی ہیں۔ انہوں نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مسلسل آواز اٹھائی ہے، خواتین کے حقوق، سیاسی آزادی اور سزائے موت کے خاتمے کی وکالت کرتی آئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نرگِس محمدی کو 13 مرتبہ گرفتار کیا گیا اور انہیں مجموعی طور پر 31 سال قید اور 154 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ اکتوبر 2023 میں جب انہیں امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا تو وہ تہران کی جیل میں قید تھیں۔
دسمبر 2024 میں نرگِس محمدی کو طبی وجوہات کی بنیاد پر جیل سے عارضی رہائی دی گئی تھی۔لیکن دسمبر 2025 میں مشہد شہر سے دوبارہ ایک تقریب کے دوران انہیں گرفتار کر لیا گیا۔جسکے بعد ایک بار پھر نرگِس محمدی کو علاج کے لیے ضمانت دی گئی ہے۔
عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل ایران پر زور دے دیتے آئی ہیں کہ نرگِس محمدی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور انہیں معیاری طبی سہولیات تک رسائی دی جائے۔