Friday, November 21, 2025 | 30, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • اسرائیل حماس کے پیچیدہ سرنگوں کو دیکھ کر حیران:25 میٹر گہرائی، 7 کلومیٹر لمبائی

اسرائیل حماس کے پیچیدہ سرنگوں کو دیکھ کر حیران:25 میٹر گہرائی، 7 کلومیٹر لمبائی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Nov 21, 2025 IST

اسرائیل حماس کے پیچیدہ سرنگوں کو دیکھ کر حیران:25 میٹر گہرائی، 7 کلومیٹر لمبائی
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے غزہ کی پٹی میں حماس کی ایک بہت بڑی سرنگوں کا نظام دریافت کیا ہے جہاں 2014 کی اسرائیل۔حماس جنگ میں مارے گئے لیفٹیننٹ ہدار گولڈن کی لاش کو کئی سالوں تک خفیہ طور پر رکھا گیا تھا۔ گولڈن ایک آئی ڈی ایف افسر تھے جو 2014 میں رفح میں حماس کے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اسرائیل نے رواں ماہ کئی خفیہ آپریشنز کے بعد ان کی لاش برآمد کی۔
 
جمعرات کو ایکس پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں آئی ڈی ایف نے رفح کے گنجان آباد علاقے کے نیچے موجود سرنگوں کی فوٹیج دکھائی۔ فوج کے مطابق یہ سرنگ یو این آر ڈبلیو اے (UNRWA) کے کمپاؤنڈاور کنڈرگارٹن اسکولوں کے نیچے سے گزرتی ہے۔ حماس کے کمانڈروں نے اسے ہتھیاروں کے ذخیرہ، حملوں کی منصوبہ بندی اور طویل عرصے تک پناہ لینے کے لیے استعمال کیا۔
 
آئی ڈی ایف کے مطابق یہ ڈھانچہ 7 کلومیٹر سے زیادہ لمبا، 25 میٹر گہرا ہے اور اس میں تقریباً 80 کمرے موجود ہیں۔ اسے ایلیٹ یہالوم کامبیٹ انجینئرنگ یونٹ اور Shayetet 13 نیول کمانڈو یونٹ نے مشترکہ طور پر دریافت کیا۔اسکے علاوہ اندر کمانڈ سینٹرز ملے جو سینئر حماس رہنماؤں بشمول محمد شبانہ (جو مئی میں ہلاک ہوا) اور حماس لیڈر محمد سنوار استعمال کرتے تھے۔
 
 گولڈن کی موت سے منسلک حماس رکن گرفتار:
 
ایک الگ پوسٹ میں، IDF نے اطلاع دی کہ اس نے مروان الحمس کو گرفتار کر لیا ہے، جو لیفٹیننٹ حدر گولڈن کی موت کا انتظام کرنے میں ملوث تھا۔ IDF نے کہا کہ الحمس کو وائٹ کراؤن ٹنل کا بھی علم تھا، جہاں گولڈن کو رفح میں دفن کیا گیا تھا۔
 
آئی ڈی ایف نے بتایا کہ جولائی 2025 کا آپریشن گزشتہ چھ ماہ میں گولڈن کی لاش واپس لانے کے لیے کیے گئے "درجنوں خفیہ مشنز" میں سے ایک تھا۔لیفٹیننٹ ہدار گولڈن، جو آئی ڈی ایف کی گیواتی بریگیڈ کے افسر تھے، 2014 کی غزہ جنگ میں ہلاک ہوا۔حماس نے کئی سالوں تک ان کی لاش واپس کرنے سے انکار کیا، جس سے گولڈن اسرائیل کے حل نہ ہونے والے تنازعات گہرے ہوئے۔ 2025 میں کئی خفیہ آئی ڈی ایف آپریشنز کے بعد ان کی لاش کی برآمدگی  ہوئی۔تاہم اسرائیل حماس کے بنے سرنگ کو دیکھ کر حیران اور خوفزدہ ہے۔