Friday, November 21, 2025 | 30, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • دبئی ایئر شو کے دوران تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

دبئی ایئر شو کے دوران تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Nov 21, 2025 IST

دبئی ایئر شو کے دوران تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
 
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دبئی میں جاری ایئر شو کے دوران جمعہ کو ایک بھارتی تیجس لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ویڈیو منظر عام ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیجس جیٹ آسمان میں ایروبیٹکس کا مظاہرہ کرتے ہوئے، اچانک زمین سے ٹکرا گیا، اس کے بعد ایک زبردست دھماکہ ہوا، اور طیارہ شعلے میں تبدیل ہو گیا۔
 
پائلٹ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے:
 
واقعے کے فوراً بعد حادثے کی جگہ پر  دھواں اٹھنے لگا۔پائلٹ کی حالت یا بچاؤ کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری معلومات جاری نہیں کی گئی ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز میں حادثے کے بعد ایئرپورٹ سے کالا دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔جائے وقوعہ پر خواتین اور بچوں سمیت بہت سے لوگ موجود تھے۔ تیجس لڑاکا طیارہ ہوا سے اترتے ہی شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔
 
یہ واقعہ دوپہر 2:10 بجے پیش آیا۔ مقامی وقت کے مطابق، جب ہزاروں افراد طیارے کی ایروبیٹکس دیکھ رہے تھے۔ اسی دوران فضاء میں مشق کرتے ہوئے، پائلٹ نے اچانک تیجس لڑاکا جیٹ کا کنٹرول کھو دیا، اور طیارہ تیزی سے زمین سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد دبئی ایئر شو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
 
تیجس ایک 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جسے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) نے فضائی دفاعی مشن، جارحانہ فضائی مدد، اور  جنگی کاروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ اسے اپنی کلاس کے سب سے ہلکے اور چھوٹے لڑاکا طیاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اسے زمینی اور سمندری آپریشنز کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔